Maktaba Wahhabi

146 - 160
سبحانہ وتعالیٰ نے ارشاد فرمایا [جس کا ترجمہ یہ ہے:اپنے رب تعالیٰ کے راستے کی طرف بلائیے]۔اللہ جل جلالہ کا راستہ ہی اسلام ہے اور وہی صراطِ مستقیم ہے اور وہ دین ہے،کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔صرف اسی کی طرف دعوت دینا واجب ہے،نہ کہ فلاں کے مذہب کی طرف اور نہ ہی فلاں کی رائے کی طرف۔اس بات پر قرآنِ عظیم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ثابت شدہ سنت مطہرہ دلالت کرتی ہے۔ کتاب و سنت میں اس بارے میں کثیر تعداد میں دلائل موجود ہیں۔علمائے اُمت نے بھی اس بات کو خوب اچھی طرح واضح کیا ہے۔توفیقِ الٰہی سے ذیل میں اس کے متعلق درج ذیل تین عنوانوں کے ضمن میں گفتگو کی جارہی ہے: ا: قرآنِ کریم سے دلائل ب: حدیث شریف سے دلائل ج: علمائے اُمت کے اقوال (۱) قرآنِ کریم سے دلائل قرآنِ کریم کی متعدد آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے،کہ ان کی اور ان کے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی جائے۔ذیل میں دس مقامات سے نقل کردہ آیات بمعہ ترجمہ ملاحظہ فرمائیے: ۱: ارشادِ ربانی: {قُلْ أَطِیْعُوا اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ
Flag Counter