Maktaba Wahhabi

316 - 352
اسماعیل کنانۃ واصطفی من کنانۃ قریشا واصطفی من قریش بنی ھاشم واصطفانی من بنی ھاشم ] (یعنی:اللہ تعالیٰ نے بنی اسماعیل کو دیگر قوموں میں سے چن لیا اور بنی اسماعیل سے کنانۃ کوچن لیا اور کنا نۃ سے قریش کو چن لیا اور قریش سے بنی ھاشم کو چن لیا اور بنی ھاشم سے مجھے چن لیا) ( احمدومسلم) عبارت کی تشریح …شرح… شیخ رحمہ اللہ اپنی اس کلام میں اہل السنۃ کے ہاں اہل بیت کے مقام ومرتبہ کوبیان فرمارہے ہیں چنانچہ فرماتے ہیں :’’ یحبون أھل بیت رسول اللّٰه ویتولونھم‘‘ یعنی’’ اہل السنۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت سے محبت رکھتے ہیں اور ان سے دوستی قائم کرتے ہیں‘‘ ’’اہل بیت‘‘ سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل ہے جن پر صدقہ حرام ہے اور وہ یہ ہیں آل علی، آل جعفر ،آل عقیل ،آل عباس ،اولادِ حارث بن عبدالمطلب۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج (بیویاں) اور بنات بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: { اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰه لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَھْلَ الْبَیْتِ } (الاحزاب:۳۳) ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ یہی چاہتا ہے کہ ائے نبی کی گھروالیو !تم سے وہ (ہر قسم کی)گندگی کو دور کردے اور تمہیں خوب پاک کردے‘‘ اہل السنۃ ،اہل بیت سے محبت، ان کا احترام اور ان کی تکریم کرتے ہیں ؛کیونکہ یہ چیزیں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام وتکریم میں شامل ہے اور اس لئے بھی کہ اللہ اور اس کے رسول نے اس بات کا حکم دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:{ قُلْ لَّاأَسْأَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْرًا اِلاَّ الْمَوَدَّۃَ فِی الْقُرْبیٰ }
Flag Counter