Maktaba Wahhabi

311 - 352
البتہ چوتھے نمبر پر علی رضی اللہ عنہ ہیں جیسا کہ پیچھے گزر چکا ہے کہ صحابہ نے بالاجماع عثمان رضی اللہ عنہ کو علی رضی اللہ عنہ پر خلافت میں مقدم کیا ہے۔ عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: میں نے لوگوں کا جائزہ لیا ہے وہ عثمان رضی اللہ عنہ کے برابر کسی کو درجہ نہیں دیتے ۔ ابو ایوب رضی اللہ عنہ کا قول ہے :’’جوعثمان رضی اللہ عنہ کو علی رضی اللہ عنہ پر مقدم نہیں سمجھتا یقینا وہ مہاجر ین وانصار صحابہ پر عیب جوئی کرتا ہے۔‘‘ صحابہ کرام کا بیعتِ خلافت میں عثمان رضی اللہ عنہ کو علی رضی اللہ عنہ پر مقدم کرنا، عثمان رضی اللہ عنہ کی افضلیت کی دلیل ہے کیونکہ انہوں نے عثمان رضی اللہ عنہ کو مشاورت اور مکمل اختیار سے ہی خلافت میں علی رضی اللہ عنہ پر مقدم کیا تھا، پھر خود علی رضی اللہ عنہ بھی بیعت ِخلافت کرنیوالوں میں شامل تھے، بلکہ عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت میں حدود نافذ کیا کرتے تھے۔
Flag Counter