Maktaba Wahhabi

259 - 352
صنفِ اول: نصاریٰ ،مشرکین ،غال قسم کے صوفیہ،اور قبر پرست۔ یہ لوگ اثباتِ شفاعت میں غلو کا شکار ہیں اس طرح کہ یہ لوگ اپنے بزرگوں کی عند اللہ شفاعت کو د نیاوی بادشاہوں سے کی جانیوالی شفاعت کی طرح سمجھتے ہیں چنانچہ یہ لوگ غیر اللہ سے شفاعت کے طالب ہوتے ہیں، جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں مشرکین کے متعلق اس بات کی خبر دی ہے ۔ صنفِ ثانی: معتزلہ وخوارج۔ یہ لوگ نفی شفاعت میں غلو کا شکار ہیں،چنانچہ یہ لوگ اھل الکبائر (مرتکبین کبیرہ) کے حق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء وصلحاء وغیرہ کی شفاعت کا انکار کرتے ہیں۔ صنف ِثالث: اھل السنۃ والجماعۃ۔ یہ لوگ کتاب وسنت سے ثابت تمام شفاعات کو کتاب وسنت کی روشنی میں ، کتاب وسنت سے ثابت شروط کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔
Flag Counter