Maktaba Wahhabi

230 - 352
’’تمہارا دین کیا ہے‘‘ من نبیک ؟’’ تمہارا نبی کون ہے‘‘ اہلِ ایمان کو تو اللہ کلمۂ شہادت (لا الہ الا اللہ) کے ذریعے دنیا وآخرت میں ثابت قدم رکھے گا، چنانچہ مؤمن جواب میںکہے گا: میرا رب اللہ ہے، میرادین اسلام ہے، اور میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں،جبکہ دنیا میں شکوک وشبہات میں گھرا ہواانسان جواب میں کہے گا: ’’ھاہ ھاہ لاادری سمعت الناس یقولون شیئا فقلتہ ۔‘‘(یعنی میں نہیں جانتا میں تو لوگوں سے جو کچھ سنا کرتا وہی کچھ کہہ دیا کرتا تھا)چنانچہ لوہے کے ہتھوڑے سے اس کو مارا جائے گا ،شدتِ تکلیف سے وہ زور سے چیخ مارے گا جسے انسان کے علاوہ ہر چیز سنے گی، اگر انسان اس چیخ وپکار کو سن لے توبیہوش ہوکر گرپڑے ۔ اس فتنہ (سوال وجواب) کے بعد یاتو ہمیشہ کی نعمتیں ہیں یا پھر ہمیشہ کا عذاب ہے عبارت کی تشریح … شرح … الیوم الآخر سے مراد یومِ قیامت ہے، یوم الآخر پر ایمان ارکانِ ایمان میں سے ایک رکن ہے ، عقل وفطرت یوم الآخر کے اثبات پر دال ہیں،تمام آسمانی کتب میں اس کی تصریح موجود ہے، تمام انبیاء ومرسلین نے بھی اس کی خبر دی ہے،دنیا سے مؤخر ہونے کی وجہ سے اس دن کو یوم الآخر کہا جاتا ہے۔ شیخ رحمہ اللہ نے ایمان بالیوم الآخر کے معنی کیلئے ایک جامع ضابطہ ذکر فرمایاہے ، وہ یہ ہے کہ ایمان بالیوم الآخر یہ ہے کہ موت کے بعد پیش آمدہ تمام احوال وواقعات جن کی خبر رسول اللہ نے دی ہے پر ایمان لایا جائے ،جیسے حالتِ نزع، قبر میں میت کی حالت، قبور سے مردوں کا اٹھایا جانا اور بعد کے تمام احوال …
Flag Counter