Maktaba Wahhabi

228 - 352
(۲) بعد د خول الجنۃ: یعنی اہلِ ایمان دخولِ جنت کے بعد اللہ تعالیٰ کو دیکھیں گے۔ کتاب وسنت میں اس بات پر دلائل موجود ہیں، بعض ادلہ بمع شرح ذکرہوچکے ہیں، نیز گزشتہ صفحات میں رؤیتِ باری تعالیٰ کی نفی کرنیوالوں کے شبہات اور ان شبہات پررد کا بیان گزر چکاہے۔ الجنۃ لغت میں باغ کو کہتے ہیں ،شریعت میں اس سے مراد وہ رہائش گاہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے اولیاء کیلئے تیار کررکھی ہے، اور یہ رہائش ہر اعتبار سے کامل ومکمل نعمتوں والی ہے۔ شیخ رحمہ اللہ کے قول:’’ کما یشا ء اللّٰه ‘‘ کا مطلب ہے کہ رؤیتِ باری تعالیٰ بغیر احاطہ کے ہے، اور اس رؤیت کی کوئی کیفیت بھی بیان نہیں کی جاسکتی ،بلکہ جیسے وہ چاہے گا اور جیسے اس کے شایانِ شان ہوگی۔
Flag Counter