Maktaba Wahhabi

166 - 352
کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { کِتَابٌ اَنْزَلْنَاہُ إِلَیْکَ مُبَارَکٌ لِیَدَّبَّرُوا آیَاتِہٖ وَلِیَتَذَکَّرَ اُولُوالْاَلْبَابِ } ترجمہ:’’ یہ بابرکت کتاب جسے ہم نے آپ کی طرف اس لئے نازل فرمایا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں پر غور وفکر کریں اور عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں‘‘ (ص:۲۹) نیز فرمایا:{ أَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْآنَ اَمْ عَلٰی قُلُوْبٍ اَقْفَالُھَا } (محمد:۲۴) ترجمہ:’’ قرآن میں غور وفکر نہیں کرتے؟ یا ان کے دلوں پر ان کے تالے لگ چکے ہیں‘‘ نیز فرمایا:{ أَفَلَمْ یَدَّبَّرُو االْقَوْلَ } (المؤمنون:۲۸) ترجمہ:’’ کیا انہوں نے اس بات پر غور وفکر نہیں کیا‘‘
Flag Counter