Maktaba Wahhabi

64 - 98
حُقُوْقُ الزَّوْجَۃِ بیوی کے حقوق مسئلہ نمبر69:مہر عورت کا حق ہے جسے ادا کرنا شوہر کے ذمہ واجب ہے۔ { فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِہٖ مِنْہُنَّ فَاٰتُوْہُنَّ اُجُوْرَہُنَّ فَرِیْضَۃٌ }(24:4) ’’پھر جو ازدواجی زندگی کا لطف تم ان سے اٹھاؤاس کے بدلے میں ان کے مہر بطور فرض کے ادا کرو۔‘‘(سورہ نساء ،آیت نمبر24) مسئلہ نمبر70:نان و نفقہ عورت کا حق ہے جسے برضا و رغبت ادا کرنا مرد پر واجب ہے۔ عَنْ حَکِیْمِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ عَنْ اَبِیْہِ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم مَا حَقُّ الْمَرْأَۃِ عَلَی الزَّوْجِ ؟ قَالَ (( اَنْ یَطْعَمَہَا اِذَا طَعِمَ وَ اَنْ یَکْسُوَہَا اِذَا اکْتَسٰی وَ لاَ یَضْرِبُ الْوَجْہَ وَ لاَ یُقَبِّحُ وَ لاَ یَہْجُرُ اِلاَّ فِی الْبَیْتِ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت حکیم بن معاویہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا ’’بیوی کا خاوند پر کیا حق ہے؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جب تو خود کھائے تو اسے بھی کھلائے جب خود پہنے تو اسے بھی پہنائے ،چہرے پر نہ مارے ،گالی نہ دے( ،کبھی الگ کرنے کی ضرورت پڑے تو) اپنے گھر کے علاوہ کسی دوسری جگہ الگ نہ کرے۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر71:والدین کے بعد سب سے زیادہ حسن سلوک کی حقدار بیوی ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ
Flag Counter