Maktaba Wahhabi

246 - 418
’’کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب کی موت کا وقت آیا، جب اس نے اپنے بیٹوں سے پوچھا: میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے؟ انھوں نے کہا: ہم تیرے معبود اور تیرے باپ دادا ابراہیم ، اسماعیل اور اسحاق کے معبود کی عبادت کریں گے جو معبود واحدہے اورہم اسی کے فرماں بردار ہیں ۔‘‘[1] حضرت نوح علیہ السلام کی زبان سے بھی اسی طرح اثباتِ توحید ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ’’ ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا، چنانچہ اس نے کہا: اے میری قوم !تم اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوا تمھارے لیے کوئی معبود نہیں۔‘‘[2] حضرت ہود علیہ السلام کی زبان سے بھی اسی طرح اثبات ِتوحید ہوا ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اور ہم نے قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا، اس نے کہا: اے میری قوم! تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں۔‘‘[3] حضرت صالح علیہ السلام کی زبان سے بھی اسی طرح اثباتِ توحید ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter