Maktaba Wahhabi

97 - 160
ان سے فرمایا: ’’ إِنَّکَ سَتَأْتِيْ قَوْمًا مِنْ أَھْلِ کَتَابٍ،فَإِذَا جِئْتَھُمْ فَادْعُھُمْ إِلَی أَنْ یَشْھَدُوْا أَنْ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا صلي اللّٰهُ عليه وسلم رَسُوْلُ اللّٰہِ۔فَإِنْ ھُمْ أَطَاعُوْا لَکَ بِذٰلِکَ فَأَخْبِرْھُمْ أَنَّ اللّٰہَ قَدْ فَرَضَ عَلَیْھِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِيْ کُلِّ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ۔‘‘ الحدیث [1] ’’ تم عنقریب اہل کتاب کی ایک قوم کے پاس پہنچوگے،جب تم ان کے پاس جاؤ،تو انہیں دعوت دینا،کہ وہ اس بات کی گواہی دیں،کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یقینا محمد۔صلی اللہ علیہ وسلم۔اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔پس اگر وہ تمہاری یہ بات مان لیں،تو انہیں خبر دینا،کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر رات اور دن میں ان پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں… الخ۔‘‘ اس حدیث شریف میں یہ بات واضح ہے،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو تاکید فرمائی کہ وہ اپنی دعوت کا آغاز توحید و رسالت کی طرف بلانے کے حکم سے کریں۔امام ابن مندہ نے اس حدیث پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ ذِکْرُ النَّبِيِّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم أُمَرَائَ الْأَجْنَادِ وَسَرَایَا أَنْ یَدْعُوْا النَّاسَ إِلیٰ شَھَادَۃِ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا صلي اللّٰهُ عليه وسلم عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ۔] [2]
Flag Counter