Maktaba Wahhabi

95 - 160
ج:علی رضی اللہ عنہ کو توحید و رسالت کی گواہی کا حکم دینے کے ساتھ آغازِ دعوت کرنے کا ارشاد: امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر [1] کے دن فرمایا: ’’ لَأُعْطِیَنَّ ھٰذِہِ الرَّایَۃَ رَجُلًا یُحِبُّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ،یَفْتَحُ اللّٰہُ عَلَی یَدِہِ۔‘‘ ’’ بلاشبہ یہ علَم ایسے شخص کو ضرور دوں گا،جو کہ اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے [اور] اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھ پر فتح عطا فرمائیں گے۔‘‘ انہوں [راوی رضی اللہ عنہ ] نے بیان کیا:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بلایا،اور انہیں وہ [جھنڈا] عطا فرمایا،اور حکم دیا: ’’ اِمْشِ وَلَا تَلْتَفِتْ حَتَّی یَفْتَحَ اللّٰہُ عَلَیْکَ۔‘‘ ’’ [سیدھے] جاؤ اور [ادھر ادھر] مڑ کے نہیں دیکھنا،یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تمہیں فتح نصیب فرمادیں۔‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’ فَسَارَ عَلِيٌّ رضی اللّٰهُ عنہ شَیْئًا،ثُمَّ وَقَفَ،وَلَمْ یَلْتَفِتْ،فَصَرَخَ:’’ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!عَلَی مَا ذَا أُقَاتِلُ النَّاسَ؟ ‘‘ ’’ علی رضی اللہ عنہ کچھ [دور تک] گئے،پھر رک گئے،مڑے بغیر بآواز بلند عرض کیا:’’ اے اللہ کے رسول!میں لوگوں سے کس چیز پر جنگ کروں؟ ‘‘
Flag Counter