Maktaba Wahhabi

312 - 322
کے نائبین مختلف اشخاص کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، کہ اس کی کون سی صورت ہر ایک کو آئندہ گناہ سے سب زیادہ روکنے والی ہے۔ معنوی سزاؤں میں سے [اہلِ ایمان کے ایک گروہ کے روبرو اقامتِ حد ] اور [بدکاروں کے ساتھ نکاح کی حرمت] ہیں۔ ان کے ساتھ [نکاح کی حرمت] کے بارے میں اگرچہ بعض فقہاء نے اختلاف کیا ہے، لیکن ان کے پاس اس حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد چیز نہیں۔ اگر بدکاری میں معروف شخص کسی گھرانے میں، دھوکہ دے کر نکاح کرلے، تو انھیں اس نکاح کو فسخ کرنے کا اختیار ہوگا۔ معنوی سزاؤں میں سے ایک [بدکار لوگوں کا ہر قسم کی گواہی کے لیے نا اہل ٹھہرایا جانا] ہے۔ دنیوی عذاب سے بچنے اور بغیر توبہ کے مرنے والے بدکار لوگوں کے لیے آخرت میں متعدد اقسام کے عمومی اور خصوصی عذاب ہیں۔ عمومی عذابوں میں سے کچھ حسبِ ذیل ہیں: یہ لوگ دوزخ کے ایسے گڑھے میں ہوں گے، جس کا بالائی حصہ تنگ اور نچلا حصہ فراخ ہوگا۔ ان کے نیچے آگ روشن ہوگی۔ وہ برہنہ ہوں گے۔ آوازیں بلند کریں گے اور شوروغوغا کریں گے۔ ان کی جانب سے آنے والی بدبو بیت الخلاء سے آنے والی بدترین بدبو کی مانند ہوگی۔ ان کی شکل و صورت انتہائی قبیح ہوگی۔ خصوصی عذابوں میں سے بعض کی تفصیل حسبِ ذیل ہے: بوڑھے بدکار ان بدنصیب لوگوں میں سے ہوں گے ، جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا کلام نہیں کریں گے، ان سے اعراض فرمائیں گے، ان کے خلاف نفرت اور دشمنی رکھیں گے اور ان ہی کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔
Flag Counter