Maktaba Wahhabi

26 - 322
مبحثِ اوّل زنا کے متعلق یہودیت کا موقف تمہید: یہودیوں کے ہاں [کتابِ مقدس ] میں زنا کو بہت بڑا جرم اور تباہ کن بدی قرار دیا گیا ہے۔ بنی اسرائیل سے اِس سے دُور رہنے کا عہد لیا گیا۔ زنا کی حرمت تفصیل سے بیان کی گئی۔ بدکاری پر شدید وعید ذکر کی گئی اور اِس کے بُرے اثرات کی خبر دی گئی۔ زنا کرنے والوں پر لعنت کی گئی اور اس جرم کے ارتکاب پر جسمانی اور معنوی سزائیں مقرر کی گئی۔ اس بات کی خبر دی گئی، کہ اس بُرائی کے سبب سابقہ اُمتیں ہلاک ہوئیں۔ صرف زنا کی حرمت پر اکتفا نہ کیا گیا، بلکہ اس کے قریب لے جانے والی باتوں سے بھی منع کیا گیا۔ علاوہ ازیں زنا کی تہمت پر شدید سزا مقرر کی گئی۔ اس حوالے سے توفیقِ الٰہی سے حسبِ ذیل تین عنوانوں کے ضمن میں گفتگو کی جارہی ہے: ا: زنا کے متعلق تورات کی نصوص۔ ب: تورات کی نصوص سے معلوم ہونے والی چھیالیس باتیں ج: خصوصی توجہ کے قابل دو باتیں ۔ا۔ زنا کے متعلق تورات کی نصوص ایسی نصوص کو درجِ ذیل گیارہ مرکزی عنوانات کے ضمن میں ملاحظہ فرمائیے:
Flag Counter