Maktaba Wahhabi

180 - 322
أَلْقَی السَّمْعَ وَہُوَ شَہِیْدٌ۔[1] ب: بوڑھے بدکاروں کی سزائیں: ذیل میں اس بارے میں تین روایات ملاحظہ فرمائیے: ۱: امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انھوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ثَلَاثَۃٌ لَّا یُکَلِّمُہُمُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَلَا یُزَکِّیْہِمْ، وَلَا یَنْظُرُ إِلَیْہِمْ، وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِیْمٌ: شَیْخٌ زَانٍ، وَمَلِکٌ کَذَّابٌ وَعَائِلٌ مُسْتَکْبِرٌ۔[2] تین (اقسام کے لوگوں) کے ساتھ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن گفتگو نہیں فرمائیں گے، اور نہ ان کا تزکیہ کریں گے، اور نہ ان کی طرف دیکھیں گے اور ان ہی کے لیے بہت دردناک عذاب ہے: بوڑھا بدکار اور بہت جھوٹ بولنے والا بادشاہ اور تکبر کرنے والا تنگ دست شخص۔ ۲: امام نسائی اور امام ابن حبان نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter