Maktaba Wahhabi

22 - 322
ا: زنا کے متعلق اسلام کا موقف پیش کرتے ہوئے بنیادی مرجع کتاب و سنت ہے۔ ۲: احادیثِ شریفہ غالباً ان کے اصلی مراجع سے لی گئی ہیں۔ ۳: صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے علاوہ دیگر کتابوں سے منقولہ احادیث کے متعلق اہلِ علم کا حکم درج کیا گیا ہے۔ صحیحین کی احادیث کی صحت پر اجماعِ امت کی بنا پر، کسی کا حکم ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ ۴: آیاتِ شریفہ اور احادیثِ کریمہ سے استدلال کرتے وقت مفسرین اور شارحین حدیث سے استفادہ کیا گیا ہے۔ ۵: یہودیت اور نصرانیت کے زنا کے متعلق موقف کو بیان کرنے کی غرض سے توریت و انجیل سے اقتباسات نقل کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب و سنت کی نصوص کو ناکافی سمجھنے کی بنا پر نہیں، بلکہ یہ [وشہد شاہِدٌ من أھلھا] [1] کی خاطر یا [وَالْفَضْلُ مَا شَہِدَ بِہٖ الْأَعْدَائُ] [2] کی غرض سے ہے۔ ۶: زنا کے پھیلاؤ کے سنگین اور مہلک نتائج و عواقب مغربی دنیا کے تناظر میں بیان کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے غالباً معلومات مغربی مراجع ہی سے بالواسطہ یا بلاواسطہ نقل کی گئی ہیں۔ ۷: کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق تفصیلی معلومات درج کی گئی ہیں، تاکہ مراجعت میں آسانی ہو۔ تقسیمِ کتاب: پیشِ لفظ فصل اوّل: زنا کے متعلق ادیان سماویہ اور سلیم الفطرت لوگوں کا موقف
Flag Counter