Maktaba Wahhabi

182 - 322
وَالْعَائِلُ الْمَزْھُوُّ۔‘‘[1] ’’تین (اقسام کے لوگ) جنت میں داخل نہیں ہوں گے: بوڑھا بدکار، بہت جھوٹ بولنے والا امام۔ (یعنی حاکم) اور تکبر کرنے والا تنگ دست۔‘‘ تینوں روایات کے حوالے سے تین باتیں: ۱: ان روایات میں بوڑھے بدکاروں کے لیے درجِ ذیل پانچ سزائیں بیان کی گئی ہیں: ا: (لَا یُکَلِّمُہُمُ اللّٰہُ): یعنی اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ گفتگو نہیں فرمائیں گے، جو کہ وہ اچھے اعمال والوں سے کریں گے اور نہ ہی ان سے خوش نودی کا اظہار فرمائیں گے، بلکہ وہ اُن کے ساتھ ایسی گفتگو کریں گے، جو کہ وہ ان لوگوں سے کریں گے، جن پر انھیں ناراضی اور غصہ ہوگا۔[2] ب: (وَلَا یَنْظُرُ إِلَیْہِمْ): یعنی ان سے اعراض فرمائیں گے اور ان پر غضب ناک ہوں گے۔[3] ج: (وَلَا یُزَکِّیْہِمْ): یعنی انھیں گناہوں کی آلودگی سے پاک نہیں کریں گے۔[4]
Flag Counter