Maktaba Wahhabi

274 - 322
ب: ’’۲۵ سے ۴۴ سال کی عمر کے مردوں اور عورتوں کی ستر فیصد سے زیادہ تعداد نے کبھی بھی شادی نہیں کی، (ان میں سے) ۷۱ فی صد مرد اور ۷۹ فی صد خواتین ہیں۔‘‘[1] ج: ’’مردوں کے ۴۰ سال کی عمر میں شادی کرنے کے امکانات ۸۱ فیصد اور خواتین کے ۸۶ فیصد ہیں۔‘‘[2] ج: زنا کے عام ہونے کا خاندان کی شکست و ریخت کا سبب ہونا: جب کسی معاشرے میں زنا عام ہو جائے، تو شادی کرکے کنبہ تشکیل دینے والوں کی ایک بڑی اکثریت شادی کو بھی جنسی ضرورت پورا کرنے کی ایک شکل ہی سمجھتی ہے۔ جس شادی کا یہ حال ہو، تو وہ شادی شدہ جوڑوں کو ناجائز جنسی تعلقات سے روکنے میں اپنا کردار کس طرح ادا کر پائے گی؟[3]
Flag Counter