Maktaba Wahhabi

33 - 322
سو اب اے بیٹو! میری سنو اور میرے منہ کی باتوں پر توجہ کرو۔ تیرا دل اس کی راہوں کی طرف مائل نہ ہو۔ تو اُس کے راستوں میں گمراہ نہ ہونا، کیونکہ اُس نے بہتوں کو زخمی کرکے گرادیا ہے، بلکہ اس کے مقتول بے شمار ہیں۔ اس کا گھر پاتال کا راستہ ہے اور موت کی کوٹھریوں کو جاتا ہے۔‘‘[1] ۵: زنا کا بدکاروں اور زمین کو نجس کرنا: کتاب [احبار] ہی میں زنا سے دور رہنے کے تفصیلی اور تاکیدی حکم کے بعد ہے: ’’تم ان کاموں میں سے کسی میں پھنس کر آلودہ نہ ہوجانا، کیونکہ جن قوموں کو میں تمھارے آگے سے نکالتا ہوں، وہ ان سب کاموں کے سبب سے آلودہ ہیں اور اُن کا ملک بھی آلودہ ہوگیا ہے، اِس لیے میں اُس کی بدکاری کی سزا اُسے دیتا ہوں، ایسا کہ وہ اپنے باشندوں کو اُگلے دیتا ہے۔ لہٰذا تم میرے آئین اور احکام کو ماننا اور تم میں سے کوئی، خواہ وہ دیسی ہو یا پردیسی، جو تم میں بودوباش رکھتا ہو، ان مکروہات میں سے کسی کام کو نہ کرے، کیونکہ اُس ملک کے باشندوں نے، جو تم سے پہلے تھے، یہ سب مکروہ کام کئے ہیں اور ملک آلودہ ہوگیا ہے۔‘‘[2] ۶: زنا کے سبب امتوں کی ہلاکت: کتاب [احبار] ہی میں زنا کے سبب سابقہ لوگوں پر آنے والے عذاب کی خبر دے کر، اس کے ارتکاب سے ڈرایا گیا: ’’سو اَیسا نہ ہو، کہ جس طرح اُس ملک نے اُس قوم کو، جو تم سے پہلے وہاں تھی، اُگل دیا، اُسی طرح تم کو بھی جب تم اسے آلودہ کرو، تو اُگل دے،
Flag Counter