Maktaba Wahhabi

297 - 322
ہیں۔ وہ سوچ یہ ہے، کہ بلاشبہ عمدہ زندگی کا راز بچوں کے حمل، ان کی پرورش اور (میدانِ عمل میں حصہ لینے کی خاطر) انھیں (تیار کرکے) روانہ کرنے میں ہے، تاکہ وہ کنبے اور امت کے استمرار و بقا میں اپنا کردار ادا کریں۔‘‘[1] ۔ج۔ اہل مشرق کے لیے پُرفریب مغربی خیر خواہی اور اس کی حقیقت شاید کوئی شخص کہے، کہ کثرتِ زنا کے سبب شرحِ پیدائش میں کمی ہمارے لیے نقصان دہ نہیں، بلکہ اقتصادی طور پر مفید ہے۔ یہ تصور صحیح نہیں۔ مغرب کے لوگ اہلِ مشرق کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کے سامنے یہ تصور پیش کرتے ہیں، کہ اس نظریہ کو قبول کرنے کے بعد ان پر ہُن برسنا شروع ہوجائے گا۔ اہلِ بصیرت سے ان کے پیش کردہ موقف میں موجود مکر و فریب مخفی نہیں۔ اس کی ایک بڑی دلیل یہ ہے، کہ وہ ہمیں تو ہمیشہ شرحِ پیدائش میں کمی کی نصیحت کرتے رہتے ہیں اور اپنے لوگوں کو ہمیشہ شرحِ پیدائش میں اضافے کی ترغیب دیتے ہیں۔ بچے پیدا کرنے والوں کی الاؤنسز دینے اور ٹیکسوں میں کمی کے ذریعہ سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
Flag Counter