Maktaba Wahhabi

308 - 322
حرفِ آخر اپنے رب علیم حکیم کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، کہ محض ان کی توفیق سے [زنا کی سنگینی اور اس کے بُرے اثرات] کے بارے میں یہ صفحات ترتیب پائے۔ فَلَہُ الْحَمْدُ عَدَدَ مَا خَلَقَ وَمِلْأَ مَا خَلَقَ، وَعَدَدَ مَا فِيْ الْأَرْضِ وَالسَّمَائِ، وَمِلْأَمَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَائِ، وَعَدَدَ مَا أَحْصٰی کِتَابُہُ، وَعَدَدَ کُلِّ شيْئٍ، وَمِلْئَ کُلِّ شَيئٍ۔[1] اب انہی سے ان میں موجود کوتاہی، خلل، نقص کی معافی، انھیں مفید و نافع بنانے اور شرفِ قبولیت عطا فرمانے کی عاجزانہ التجا ہے۔ إِنَّہٗ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔ ا: خلاصہ کتاب: ۱: زنا کے متعلق ادیان سماویہ کا موقف: تینوں آسمانی ادیان: یہودیت، عیسائیت اور اسلام زنا کی حرمت و قباحت پر متفق ہیں۔ ا: یہودیت کا موقف: یہودیوں کی کتاب مقدس تورات کے مطابق زنا بہت بڑا جرم اور تباہ کن بدی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے اس سے دور رہنے کا عہد لیا اور تفصیلی طور پر اس سے منع فرمایا۔ اسے بدکاروں اور زمین کو نجس کرنے والا قرار دیا، نیز اس بات کی خبر دی، کہ سابقہ امتیں اس کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔ موسیٰ علیہ السلام نے زنا کرنے
Flag Counter