Maktaba Wahhabi

213 - 322
۔۷۔ ضمام رضی اللہ عنہ کا زمانہ جاہلیت میں فواحش سے دُور رہنا حضرت ابوہریرہ نے حضرت ضمام رضی اللہ عنہما کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: ’’فَأَمَّا ہٰذِہِ الْہَنَاۃُ،[1] فَوَ اللّٰہِ! إِنْ کُنَّا لَنَتَنَزَّہُ عَنْہَا فِيْ الْجَاہِلِیَّۃِ۔‘‘[2] ’’جہاں تک بے حیائی کی ان باتوں کا تعلق ہے، تو واللہ! ہم تو ان سے زمانہ جاہلیت میں (بھی) دور رہتے تھے۔‘‘ ۔۸۔ اندیشہ زنا کے سبب بعض صحابہ کا خصی ہونے کی اجازت طلب کرنا اس بارے میں دو روایتیں ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ا: امام بخاری نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے بیان کیا: ’’میں نے عرض کیا: ’’یَا رَسُولَ اللّٰہِ ۔ صلي اللّٰه عليه وسلم ۔ إِنِّی رَجُلٌ شَابٌّ، وَأَنَا أَخَافُ عَلٰی نَفْسِی الْعَنَتَ، وَلَا أَجِدُ مَا أَتَزَوَّجُ بِہِ النِّسَائَ۔ [’’یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! بلاشبہ میں جوان آدمی ہوں اور مجھے اپنے بارے میں زنا (میں مبتلا ہونے) کا خدشہ رہتا ہے اور اس میں اپنے پاس ایسی چیز نہیں پاتا، جس کے ساتھ میں خواتین سے شادی کرسکوں۔‘‘]
Flag Counter