Maktaba Wahhabi

258 - 322
مبحث سوم عائلی زندگی کی ٹوٹ پھوٹ تمہید: زنا عائلی زندگی کا بدترین دشمن ہے۔ اس کی کثرت کنبوں کی تشکیل میں سنگین رکاوٹ بنتی ہے۔ خانگی ذمہ داریوں کے بغیر جنسی خواہشات پوری ہونے پر نوجوان شادی سے اعراض کرتے ہیں۔ زنا کے پھیلاؤ والے معاشرے اس حقیقت کی تصدیق کرتے ہیں۔ زنا کی کنبے سے عداوت یہیں پر نہیں رکتی، بلکہ وہ قائم شدہ کنبوں کو اجاڑ دیتا ہے۔ مغربی دنیا کے شائع ہونے والے اعداد و شمار اس بات کی تائید کرتے ہیں۔ قرآن کریم نے بہت پہلے سے اشارہ دے دیا ہے، کہ فحاشی سے اجتناب کے بغیر کنبے کا قیام ممکن نہیں۔ اس سلسلے میں توفیقِ الٰہی سے ذیل میں چھ عنوانات کے ضمن میں گفتگو کی جارہی ہے۔ ا: کثرتِ زنا کا شادی سے اعراض کا سبب ہونا: جب زنا عام ہوجاتا ہے، تو نوجوان شادی سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ اگر ان کی ایک قلیل تعداد شادی کرتی بھی ہے، تو بہت دیر سے، کیونکہ وہ کسی ذمہ داری کا بوجھ اٹھائے بغیر جنسی جذبات کی تسکین ہونے کی بنا پر شادی کرکے ذمہ دار بننے کو حماقت سمجھتے ہیں۔ مغربی مفکرین نے واضح طور پر تحریر کیا ہے، کہ ان کے معاشرے میں یہ سوچ کثرت سے موجود ہے۔ اسی بارے میں ذیل میں ان کے چار اقتباسات اور پھر ایک
Flag Counter