Maktaba Wahhabi

28 - 322
انھی باتوں کو ذکر کرتے ہوئے موسیٰ۔ علیہ السلام ۔ نے فرمایا: ’’تو خون نہ کرنا۔ تو زنا نہ کرنا۔ تو چوری نہ کرنا۔ تو اپنے پڑوسی کے خلاف جھوٹی گواہی نہ دینا۔ تو اپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا۔‘‘[1] پھر انھوں نے فرمایا: ’’یہی باتیں خداوند نے اُس پہاڑ پر آگ اور گھٹا اور ظلمت میں سے تمھاری ساری جماعت کو بلند آواز سے کہیں اور اِس سے زیادہ اور کچھ نہ کہا اور اِن ہی کو اُس نے پتھر کی دو لوحوں پر لکھا اور اُن کو میرے سپرد کیا۔‘‘[2] ۳: زنا کی ممانعت کا تفصیلی حکم: کتاب [احبار] میں ہے: ’’پھر خداوند نے موسیٰ۔ علیہ السلام ۔ سے کہا: ’’بنی اسرائیل سے کہہ، کہ: ’’میں خداوند تمہارا خدا ہوں۔‘‘ ’’تم میں سے کوئی اپنی کسی قریبی رشتہ دار کے پاس اُس کے بدن کو بے پردہ کرنے کے لیے نہ جائے۔ میں خداوند ہوں۔ تو اپنی ماں کے بدن کو، جو تیرے باپ کا بدن ہے، بے پردہ نہ کرنا، کیونکہ وہ تیری ماں ہے، تو اُس کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا۔ تو اپنے باپ کی بیوی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا، کیونکہ وہ تیرے باپ کا
Flag Counter