Maktaba Wahhabi

35 - 322
لعنت اس پر جو اپنی بہن سے مباشرت کرے، خواہ وہ اُس کے باپ کی بیٹی ہو، خواہ ماں کی اور سب لوگ کہیں: ’’آمین۔‘‘ لعنت اس پر جو اپنی ساس سے مباشرت کرے اور سب لوگ کہیں: ’’آمین۔‘‘[1] ۸: زنا کی شدید سزائیں: یہودیت میں زانیوں کے لیے شدید جسمانی اور معنوی سزائیں مقرر کی گئی ہیں، جس کی تفصیل درج ذیل ہے: ا: جسمانی سزائیں: یہودیوں کے ہاں کتاب مقدس [عہد نامہ قدیم] ہی میں زانیوں کے لیے قتل، آگ میں جلانا اور سنگسار کرنے کی سزائیں ہیں۔ ان میں سے ہر ایک سزا کے متعلق تفصیل ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: کتاب [احبار] میں ہے: ’’اور جو شخص دُوسرے کی بیوی سے یعنی اپنے ہمسایہ کی بیوی سے زِنا کرے، وہ زانی اور زانیہ دونوں ضرور جان سے مار دیے جائیں۔ اور جو شخص اپنی سوتیلی ماں سے صحبت کرے، اُس نے اپنے باپ کے بدن کو بے پردہ کیا، وہ دونوں ضرور جان سے مارے جائیں۔ اُن کا خون اُن ہی کی گردن پر ہوگا۔ اور اگر کوئی شخص اپنی بہو سے صحبت کرے، تو وہ دونوں ضرور جان سے
Flag Counter