Maktaba Wahhabi

27 - 322
۱: زنا بہت بڑا جرم اور تباہ کن بدی: کتاب ایوب میں ہے: ’’اگر میرا دل کسی عورت پر فریفتہ ہوا اور میں اپنے پڑوسی کے دروازہ پر گھات میں بیٹھا، تو میری بیوی دوسرے کے لیے پیسے اور غیر مرد اُس پر جُھکیں، کیونکہ یہ نہایت بُرا جرم ہوتا، بلکہ ایسی بدی ہوتی، جس کی سزا قاضی دیتے ہیں، کیونکہ وہ اَیسی آگ ہے، جو جلا کر بھسم کردیتی ہے اور میرے سارے حاصِل کو جڑ سے نیست کر ڈالتی ہے۔‘‘[1] ۲: اللہ تعالیٰ کا بنی اسرائیل سے زنا نہ کرنے کا عہد لینا: کتاب استثنا میں ہے: پھر موسیٰ ۔ علیہ السلام ۔ نے سب اسرائیلیوں کو بلوا کر اُن کو کہا: ’’اے اسرائیلیو! تم ان آئین اور احکام کو سن لو، جن کو میں آج تم کو سناتا ہوں، تاکہ تم اُن کو سیکھ کر اُن پر عمل کرو۔‘‘[2] کتاب خروج میں ہے کہ موسیٰ ۔ علیہ السلام ۔ نے انھیں کہا: ’’اور خدا نے یہ سب باتیں فرمائیں، کہ‘‘[3] یہی باتیں اہلِ کتاب کے ہاں دس احکام [الوصایا العشرۃ] کے نام سے مشہور ہیں۔
Flag Counter