Maktaba Wahhabi

191 - 322
سے روکتا ہے، استطاعت رکھنے والے کو شادی کی ترغیب دیتا ہے، استطاعت نہ رکھنے والے کو روزے کی تلقین کرتا ہے، راہِ نکاح میں رکاوٹوں، جیسے حق مہر میں بے جا اضافہ، کو مکروہ قرار دیتا ہے، بچوں کے سبب فقر و افلاس میں مبتلا ہونے کے خدشہ کی نفی کرتا ہے، شادی کی رغبت رکھنے والوں سے تعاون کی ترغیب دیتا ہے، تاکہ وہ اپنے نفوس کو پاکیزہ رکھ سکیں۔ بلادلیل پاک دامن بے خبر خواتین پر تہمت کی صورتوں میںشدید ترین سزا دیتا ہے،… اسی طرح بچاؤ اور علاج کی دیگر تدبیریں، تاکہ اسلامی جماعت تباہی اور بے حیائی سے محفوظ رہے۔[1] ہ: شیخ ابوبکر جزائری آیت سے حاصل ہونے والی راہنمائی کے متعلق لکھتے ہیں: ’’(اس میں) زنا کے مقدمات: شہوت سے دیکھنا، غیر محرم عورت سے گفتگو کرنا، اسے چُھونے اور زنا کی حرمت ہے اور وہ سب سے زیادہ شدید ہے۔‘‘[2] مقدمات زنا اور ان کی ممانعت کے متعلق تفصیلی گفتگو ایک مستقل تالیف بعنوان: [زنا سے بچاؤ کی تدبیریں] میں کرنے کا ان شاء اللہ تعالیٰ ارادہ ہے۔ اللہ کریم آسانی اور برکت سے تکمیل کی توفیق سے نواز دیں۔ إِنَّہُ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔ ۔۲۴۔ تہمتِ زنا کی سنگینی زنا کی سنگین قباحت آشکارا کرنے والی ایک بات [زنا کی تہمت] لگانے والوں
Flag Counter