Maktaba Wahhabi

122 - 322
۴: امام حاکم اور امام بیہقی نے حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انھوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وَلَا ظَہَرَتِ الْفَاحِشَۃُ فِيْ قَوْمٍ قَطُّ إِلَّا سَلَّطَ اللّٰہُ عَلَیْہِمُ الْمَوْتَ۔‘‘[1] [کسی قوم میں کبھی بھی زنا عام نہیں ہوتا، مگر اللہ تعالیٰ ان پر موت مسلط فرما دیتے ہیں]۔ جب کسی قوم کی سیاہ کاریوں کے سبب جبار و قہار اللہ ان پر موت مسلط فرمادیں، تو پھر وہ کیونکر اس سے بچ سکتے ہیں؟ کیا آنے والا ہر روز چیخ چیخ کر انسانوں کی توجہ اس حقیقت کی جانب مبذول نہیں کروارہا؟ {اِِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَذِکْرٰی لِمَنْ کَانَ لَہٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَی السَّمْعَ وَہُوَ شَہِیْدٌ۔}[2] ۵: امام مالک نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے، کہ بے شک انھوں نے فرمایا: ’’وَلَا فَشَا الزِّنَا فِيْ قَوْمٍ قَطُّ إِلَّا کَثُرَ فِیْہُمُ الْمَوْتُ۔‘‘[3]
Flag Counter