Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

پھر چہرہ دھویا پھر کہنیوں تک ہاتھ دھوئے ۔ پھر سر پر پانی ڈالا اور بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچایا تین بار سر پر پانی ڈالا ۔ پھر تمام بدن پر پانی ڈالا پھر جہاں آپ نے غسل کیا تھا اس جگہ سے ہٹ کر پاؤں دھوئے ۔[1]] س: غسل جنابت کے وضوء میں ترک مسح کے لیے ایک حدیث نسائی میں آتی ہے کیا وہ صحیح ہے یا نہیں کیونکہ دوسری روایتوں میں یَتَوَضَّأُ مِثْلَ وُضُوْئِ ہِ لِلصَّلٰوۃِ [آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے وضوء کی طرح وضوء کرتے] ایک مسلم کی روایت میں غسل رجلین [پاؤں دھونے ]کی نفی آئی ہے ۔ شفیق الرحمن فرخ مدرس جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ لاہور ج: ایک روایت ’’یَتَوَضَّأُ مِثْلَ وُضُوْئِ ہِ لِلصَّلٰوۃِ‘‘ [آپ وضوء کرتے نماز کے وضوء کی طرح] کے لفظ آئے ہیں جس کا تقاضا ہے کہ غسل رجلین اور مسح راس دونوں غسل جنابت سے قبل وضوء میں کیے جائیں رہا صحیح مسلم میں غسل رجلین کی نفی تو وہ غسل جنابت سے پہلے ہے اور غسل جنابت کے بعد اسی روایت میں غسل رجلین کا اثبات ہے دونوں طرح درست ہے ’’ یتوضأ مثل وضوء ہ للصلاۃ‘‘ اور غسل کے بعد غسل رجلین ۔ باقی نسائی والی روایت کی سند صحیح ہے اس کے لفظ ہیں ’’حتی إِذَا بَلَغَ رَأْسَہُ لَمْ یَمْسَح وَأَفْرَغَ عَلَیْہِ الْمَائَ‘‘ [یہاں تک کہ جب سر کو پہنچے تو مسح نہ کیا اور اس پر پانی ڈالا] اس میں معہود مسح کی نفی ہے بدلیل ’’ وَاَفْرَغَ عَلَیْہِ الْمَائَ‘‘ واللہ اعلم ۱۷/۶/۱۴۲۰ھ س: مستحاضہ تلبیہ پڑھے یا کہ نہیں اور طواف قدوم نہیں کرسکی اور عرفات سے واپسی پر طواف افاضہ ہی کافی ہے یا کہ طواف قدوم بھی لوٹادے؟ قاری فاروق ج: حائضہ تلبیہ پڑھے طواف کے علاوہ سب مناسک ادا کرے ۔ طواف بعد میں کرے بوجہ حیض طواف قدوم رہ گیا ہے تو کوئی بات نہیں طواف افاضہ ہی کافی ہے مستحاضہ کا حکم طاہرہ والا ہے ۔ واللّٰہ اعلم ۲۱/۱۱/۱۴۱۶ھ [عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے ہمارا مقصود حج تھا تو مقام سرف پر میں حائضہ ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :﴿فَافْعَلِی مَا یَفْعَلُ الْحَاجُّ غَیْرَ أَنْ لاَّ تَطُوْ فِی بِالْبَیْتِ حَتّٰی تَطْہُرِيْ﴾[2] جو کچھ حاجی کرتے ہیں تو بھی کرتی جا سوائے اس کے کہ پاک ہونے تک بیت اللہ کا طواف نہ کرنا] س: کیا ہندوپاک کے اہل حدیث علماء غُسْل یَوْم الجمعۃ کو فرض نہیں سمجھتے؟ محمد یونس قصور ۳ جمادی الاولی ۱۴۱۸ ھ ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿غُسْلُ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ وَاجِبٌ عَلٰی کًُلِّ مُحْتَلِمٍ﴾ [3] [ترجمہ:جمعہ کے
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter