Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

571
س: امام بخاری اپنی کتاب بخاری شریف میں ’’قَالَ بَعْضُ النَّاسِ‘‘ سے کیا مراد لیتے ہیں ؟ حافظ محمد فاروق تبسم ج: ’’بعض الناس‘‘ سے امام بخاری رحمہ اللہ الباری بعض الناس ہی مراد لیتے ہیں قال بعض الناس کے بعد مقولہ مذکور ہوتا ہے جو لوگ اور جتنے لوگ اس مقولہ کے قائل ہیں امام بخاری رحمہ اللہ الباری کے نزدیک وہ تمام کے تمام بعض الناس سے مراد ہوتے ہیں ۔ ۳/۱۲/۱۴۱۹ ھ س: امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق اہلحدیث کا کیا موقف ہونا چاہیے کچھ کہتے ہیں انہوں نے صحابہ کو دیکھا احادیث نقل کیں بہترین زندگی گزاری اور امام اعظم کہلائے اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے صرف چند حدیثیں یاد کیں اور شاگرد امام ابو یوسف کی وجہ سے مشہور ہوئے ۔ محمد سلیم بٹ ج: امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی کسی ایک بھی صحابی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ملاقات ثابت نہیں ۔ تقدمۃ الجرح والتعدیل میں امام محمد رحمہ اللہ تعالیٰ کا بیان ہے کہ امام مالک رحمہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید ، سنت وحدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اقوال وآثار صحابہ وتابعین کو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی بنسبت زیادہ جاننے والے ہیں ۔ ۲۲/۱۱/۱۴۱۶ ھ س: امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کن کن مسائل سے رجوع کیا تھا ؟ مولانا صفدر عثمانی ج: تفصیل کتابوں میں دیکھ لیں سردست مجھے یاد ہے جرابوں پر مسح والے مسئلہ میں ان کا رجوع ہدایہ میں مذکور ہے اور خلق قرآن والے مسئلہ میں ان کا رجوع تاریخ بغداد اور التنکیل میں لکھا ہے نیز کتاب ماتریدیہ ص۱۷۲ ج۱میں لکھا ہے ’’ولکن الامام ابا جعفر الطحاوی الخ‘‘ ۲۱/۱۱/۱۴۱۶ ھ س: آج کچھ بریلوی مولوی غنیۃ الطالبین کے بارے میں بتا رہے ہیں کہ یہ کتاب حضرت عبدالقادر جیلانی کی نہیں ہے بلکہ یہ ان کی طرف منسوب کی گئی ہے کیا یہ صحیح ہے یا غلط ؟ محمد سلیم بٹ ج: غنیۃ الطالبین عبدالقادر جیلانی کی کتاب ہے ۔ ۱۵/۲/۱۴۱۶ ھ س: ’’محدث‘‘ لاہور کے تازہ شمارہ میں آپ کا مقالہ پڑھا اس کے متعلق چند سوالات ارسال کرنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔ امید ہے جواب سے نوازیں گے۔ مناسب ہو تو محدث ہی میں شائع کروا دیں کیوں کہ ہو سکتا ہے یہ سوال کئی ذہنوں میں پیدا ہوئے ہوں ۔ (۱)نصوص قرآن وسنت کی تعبیر کا مدار اکثر اجتہاد پر ہے کیا درست تعبیر بھی شریعت نہیں یا صرف غلط اجتہاد شریعت سے خارج ہو گا۔
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter