Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

569
نظریہ ہے ؟ آیا اس کو بھی غلط یا جھوٹی کہنے کو تیار ہیں ۔ نعوذ باللہ من ذالک ۹/۵/۱۴۰۷ ھ س: (۱) دین میں ہر نئی چیز بدعت ہے تو پھر بتائیں ۔ نماز تراویح باجماعت ، نماز جمعہ کے لیے دو اذانیں ، حضور کی قبر پر گنبد ، قرآن پاک کا یک جا کرنا ، قرآن پر اعراب اور ترجمہ ، مسجدوں پر مینار ، وغیرہ یہ باتیں اس لیے تحریر کی ہیں کیونکہ بدعتی اکثر اسی طرح کے سوالات کر کے اپنی بدعت (عید میلاد) وغیرہ کو ترویج دیتے ہیں ۔ اور قل ، دسواں ، چالیسواں کو بدعت حسنہ کا نام دے کر کارثواب سمجھتے ہیں ۔ (۲) قرآن مجید اور حدیث مبارکہ میں مردہ کے لیے دعا کرنا اور مردہ کو دعا کا مستحق ہونا ثابت ہے مردہ کو اپنے پچھلوں (زندوں) کی طرف سے دعا کا یا صدقہ خیرات کا مستحق ہونا مسلمہ ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں تو پھر اہتمام سے صدقہ خیرات کرنا یا مردہ کے لیے دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا کون سی بدعت ہے ۔ تھوڑی سی وضاحت کریں ؟ رحمت علی انصاری 21/9/93 ج: (۱،۲) نماز تراویح باجماعت تین راتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل اور پورا رمضان المبارک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول سے ثابت ہے ۔ قرآن مجید کو بااعراب اور باترتیب پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے تو اس میں اس کو لکھنے اور یکجا کرنے کا ثبوت بھی مہیا ہو جاتا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید خود لکھوایا کرتے تھے ۔ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے عالمگیر ہونے سے ترجمہ کا ثبوت نکل آتا ہے کیونکہ غیر عرب اکثر بغیر ترجمہ سمجھنے سے قاصر ہیں :﴿وَأُوْحِیَ اِلَیَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنُ لِأُنْذِرَکُمْ بِہٖ وَمَنْ بَلَغَ﴾(۱) [اور یہ قرآن میری طرف اس لیے وحی ہوا ہے کہ میں تم کو اور جسے یہ پہنچے اس کے ذریعے عذاب سے ڈراؤں]﴿قُلْ یٰٓأَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰه ِاِلَیْکُمْ جَمِیْعًا﴾(۲) [کہہ دو اے لوگو میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں]﴿بُعِثْتُ اِلَی النَّاسِ عَامَّۃً﴾(۳) [مجھے تمام لوگوں کی طرف بھیجا گیا ہے] باقی گنبد کمرہ کی ایک صورت ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کمرہ میں بنائی گئی تھی نہ کہ قبر پہلے اور اس پر کمرہ بعد میں باقی آپ کی قبر بدستور کچی ہے ۔ باقی مسجدوں پر مینار بنانے والے بھی اس کو دین میں شامل نہیں سمجھتے ۔ باقی جمعہ کی دوسری اذان کا حکم وہی ہے جو عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے سفر میں پوری نماز پڑھنے اور ان کے حج وعمرہ اکٹھا ایک سفر میں کرنے سے منع کرنے کا حکم ہے یہ بھی تو آخر عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ثابت ہیں بریلوی لوگ ان دو چیزوں کو کیوں تسلیم نہیں کرتے ؟ میت کے لیے صدقہ ودعا میں تخصیص تاریخ وجگہ واجتماع اور ہیئت کذائی کتاب وسنت
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter