Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

564
تطوع اور جن میں آپ کے اتباع کی ممانعت وارد ہو چکی ہے ان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع منع مثلاً صیام وصال اور جن امور میں اتباع کی ممانعت نہیں اور نہ ہی ترک اتباع کی اجازت کہیں وارد ہوئی ان امور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع فرض وضروری ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُوْنَ﴾(۱) [اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ] ۱۳/۱۰/۱۴۱۹ ھ س : قرآن کریم کی نصوص کثیرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرض ہے اور اس کا منکر کافر ہے جب منکرین حدیث نبوی کو ہم قرآنی آیت﴿وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی % اِنْ ہُوَ إِلاَّ وَحْیٌ یُّوْحٰی﴾ (اور نہیں بولتا اپنی خواہش سے یہ تو حکم ہے بھیجا ہوا) پیش کرتے ہیں تو وہ دو آیتیں پیش کرتے ہیں﴿عَبَسَ وَتَوَلّٰی % اَنْ جَآئَ ہُ الْاَعْمٰی ﴾ (تیوڑی چڑھائی اور منہ موڑا اس بات سے کہ آیا اس کے پاس اندھا)﴿یٰٓأَیُّہَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَآ اَحَلَّ اللّٰه لَکَ تَبْتَغِیْ مَرْضَاتَ اَزْوَاجِکَ﴾ (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو کیوں حرام کرتا ہے جو حلال کیا اللہ نے تجھ پر چاہتا ہے تو رضامندی اپنی عورتوں کی) ان سے معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر بات وحی نہیں ہے وضاحت فرمائیں ۔ رانا محمد جمیل خاں سرگودھامئی 1999 ج: اہل حدیث کا عقیدہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ اقوال اور اعمال جن کا وحی نہ ہونا کتاب وسنت میں آ چکا ہے ان کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اقوال اور اعمال وحی پر مبنی ہیں مثلاً﴿عَبَسَ وَتَوَلّٰی ﴾(۲) الخ [تیوری چڑھائی اور منہ پھیرا] میں آپ کے ایک عمل کا تذکرہ آیتیں بتا رہی ہیں کہ آپ کا یہ عمل وحی سے نہیں تھا ورنہ وحی میں اسے یوں بیان نہ کیا جاتا اسی طرح﴿لِمَ تُحَرِّمُ مَآ اَحَلَّ اللّٰه لَکَ﴾(۳) [کیوں حرام کرتا ہے اس چیز کو کہ حلال کی ہے اللہ نے واسطے تیرے] میں آپ کے ایک قول کا تذکرہ ہے آیات بتا رہی ہیں وہ قول وحی سے نہیں تھا ورنہ اللہ تعالیٰ یہ نہ فرماتے﴿لِمَ تُحَرِّمُ مَآ اَحَلَّ اللّٰه لَکَ﴾ اب اس سے کوئی یہ نکال لے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک محرم سے فرمانا ’’جبہ اتار دے اورخوشبو کو تین بار دھو ڈال‘‘ بھی وحی نہیں غلط ہو گا کیونکہ آپ کے اس قول کا وحی نہ ہونا کتاب وسنت میں کہیں نہیں آیا بلکہ قرآن مجید میں اس کے وحی ہونے کا ذکر موجود ہے ۔﴿اِنْ ہُوَ إِلاَّ وَحْیٌ یُّوْحٰی ﴾(۴) [اس کی جو بات ہے وہ وحی ہے جو بھیجی جاتی ہے] کا مطلب بھی یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جن باتوں کا وحی نہ ہونا کتاب وسنت میں کہیں نہیں آیا وہ سب باتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی ہیں ۔ ۲۵/۱/۱۴۲۰ ھ
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter