Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

563
ہے البتہ کئی چیزیں اس کے اندر اسلام کی بھی لے لی گئی ہیں پھر انگریزی قانون کو بزور بازو مسلط کیا گیا تھا اور کیا گیا ہے جبکہ شریعت بل یا قانون حنفی یا قانون شیعی کے متعلق آزادانہ رائے لی جا رہی ہے اور دی جا رہی ہے لہٰذا قانون حنفی یا جعفری کو قانون انگریزی پر قیاس کرنا درست نہیں بعض حضرات کا کہنا کہ ہم نے حنفیت یا جعفریت کو شریعت بل سے نکال دیا ہے ۔صحیح نہیں آپ شریعت بل ایک دفعہ پھر پڑھیں آپ کو پتہ چل جائے گا ان شاء اللہ آپ نے لکھا ’’ایک دیوبندی عالم کہتا ہے کہ ہم پوری طرح سے قرآن وحدیث پر نہیں چل سکتے‘‘ ان بزرگوں سے پوچھیں پھر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو قرآن وحدیث پر چلنے کو کیوں کہا ؟ جبکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :﴿لاَ یُکَلِّفُ اللّٰه نَفْسًا اِلاَّ وُسْعَہَا﴾1 [اللہ تکلیف نہیں دیتا کسی کو مگر جس قدر اس کی طاقت ہے] نیز ان سے پوچھیں آیا وہ قانون حنفی پر پوری طرح چل رہے ہیں یا چل سکتے ہیں ؟ لا محالہ اس دوسرے سوال کا جواب نفی میں ہے تو پھر انہیں قانون حنفی کا مطالبہ بھی چھوڑ دینا چاہیے۔ ۱۸/۲/۱۴۰۸ ھ س : شریعت بل کی مخالفت کرنا شرعی طور پر جائز ہے کہ نہیں ؟ عبدالواحد گرجاکھ ج: شریعت کے موافق دفعات کی حمایت شرعاً ضروری ہے ۔ ۱/۶/۱۴۰۷ ھ س: ایک دیوبندی عالم سے ایک حدیث کی تشریح سنی کہ جس میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ’’میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائیں گی صرف ایک فرقہ جنت میں جائے گا وہ جس پر میں اورمیرے صحابہ رضی اللہ عنہم عمل کرتے ہیں‘‘ اب وہ عالم تشریح کرتے کہتا ہے کہ اب ایمان اللہ تعالیٰ ، اس کے رسولوں ، کتابوں اور فرشتوں پر سب رکھتے ہیں اس لیے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ہر فرقے میں سے کچھ لوگ جنہوں نے نبی اور صحابہ رضی اللہ عنہم والا طریقہ اپنایا ہو گا ان کو نکال لے گا اور ایک نیا فرقہ جنت میں جائے گا کیا یہ تشریح درست ہے ؟ حافظ محمد فاروق ج: اہل اسلام وایمان کے تمام فرقوں میں سے وہ اشخاص جو کتاب وسنت کے اعتقاداً ، قولاً اور عملاً پابند ہیں سب کے سب ناجی ہیں خواہ وہ اہل حدیث ہوں خواہ دیوبندی خواہ بریلوی خواہ کوئی اور اسی نتیجہ پہ پہنچے گا ہر کوئی جو کرے قرآن وحدیث پہ غور خوب سمجھ لو ذہن نشین کر لو اس کو فی الفور۔ ۲۴/۶/۱۴۲۰ ھ س : کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ضروری نہیں ؟ جاوید ولد قائم دین غوری ضلع اوکاڑہ ج: جن امور میں کتاب وسنت سے آپ کا اتباع ترک کرنے کی اجازت وارد ہو چکی ہے ان میں آپ کا اتباع
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter