Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

522
ج: اہلحدیث کلمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑھتے ہیں وہ کسی اور کا کلمہ نہیں پڑھتے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مونچھیں کٹانے اور داڑھیاں بڑھانے نیز مجوسیوں اور مشرکوں کی مخالفت کرنے کا حکم دیا ہے داڑھی کے طول وعرض یا اس کے کسی حصہ سے بال کاٹنا تراشنا نیز داڑھی کا خط بنانا پھر داڑھی کو ٹھپ دلوانا ان سے کوئی کام بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں کسی کا لیڈر امیر یا امام ہونا اور بات ہے اور اس کے قول فعل کا شرعی حجت ہونا اور بات ہے ۔ ۹/۵/۱۴۰۷ ھ س: داڑھی کے متعلق مسئلہ صادر فرمائیں کیونکہ ہمارے بعض حضرات داڑھی رکھ کر کتراتے ہیں اور اوپر ونیچے سے (ٹھپ) استرے سے صاف کرتے ہیں برائے مہربانی سنت کے بارے وضاحت فرمائیں؟ ایم رحمت علی رسولنگر یکم فروری1993 ج: داڑھی رکھنا بڑھانا فرض ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چیز کا (امر) حکم دیا ہے اور کوئی ایسا قرینہ موجود نہیں جو اسکو ندب پر محمول کر سکے اس لیے یہ نظریہ کہ ’’داڑھی رکھنا بڑھانا سنت ہے یا کوئی رکھ لے تو ثواب ہے نہ رکھے تو گناہ نہیں‘‘ سراسر خطا ہے پھر اس سے آپ یہ بھی بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ داڑھی کترانا ، منڈانا ، خط یا لفافہ بنانا اور اوپر نیچے سامنے کسی طرف سے استرے یا قینچی وغیرہ کے ساتھ ٹھپ درست نہیں کیونکہ ان سب چیزوں میں داڑھی بڑھانے والے نبوی امر وحکم کی خلاف ورزی ہے ۔ واللہ اعلم ۱۱/۸/۱۴۱۳ ھ س: وہ کون سی کتاب حدیث کی ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجھے میرے اللہ نے حکم دیا ہے کہ میں داڑھی بڑھاؤں اور مونچھیں کٹواؤں ؟ محمد سلیم بٹ ج: یہ لفظ قرطبی ۳ : ۱۲۴ پر موجود ہیں ویسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم اللہ تعالیٰ کا ہی حکم ہے ۔﴿مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰه ﴾(۱) [جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرماں برداری کی اس نے اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کی] س: داڑھی کو نیچے کرنا درست نہیں دلائل سے اس کی وضاحت فرمائیں ؟ عبدالرؤف مدینہ منورہ ج: آپ کا سوال ’’داڑھی کو نیچے اکٹھا کرنا‘‘ کیساہے ؟ تو محترم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ متعدد روایات میں متعدد آئے ہیں کسی میں ہے ’’أَعْفُوْا‘‘ کسی میں ’’وَفِّرُوْا‘‘ کسی میں ہے ’’أَوْفُوْا‘ ‘کسی میں ہے ’’أَرْخُوْا‘‘ اور کسی میں ہے ’’أَرْجُوْا‘ ‘ان تمام الفاظ سے داڑھی کو نیچے اکٹھا کرنے کا نادرست ہونا ہی نکلتا ہے امام شوکانی رحمہ اللہ نیل الأوطار ۱/۱۱۶ پر لکھتے ہیں : ’’قَوْلُہُ : وَفِّرُوْا اللِّحٰی ۔ وَہِیَ إِحْدٰی الرِّوَایَاتِ ، وَقَدْ حَصَلَ مِنْ مَّجْمُوْعِ الْأَحَادِیْثِ
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter