Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

499
ج: سورۃ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ، آخری تین سورتیں ’’قل ہو اللّٰه احد ، قل اعوذ برب الفلق ، قل اعوذ برب الناس اور إِنِّیْ أُعِیْذُکَ بِکَلِمَاتِ اللّٰه ِالتَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّہَآمَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَ مَّۃٍ ‘‘پڑھ کر بچے کو دم کریں ان شاء اللہ المنان شفا یاب ہو جائے گا۔ واللہ اعلم ۱۶/۷/۱۴۲۰ ھ س: (۱)کوئی ایسا عمل وظیفہ جس کی برکت سے اللہ ہر لحاظ سے غنی کر دیں اور اللہ قناعت پسندی طبیعت میں پیدا فرما دیں ؟ (۲) بغیر کسی وجہ کے لوگوں سے ڈر لگتا ہے ٹانگوں سے جان نکل جاتی ہے اکثر منفی سوچ ذہن پر سوار رہتی ہے طبیعت پریشان رہتی ہے ذہن پر خوف سوار رہتا ہے اس کا بھی کوئی حل بتائیں کہ صرف اللہ کا ڈر ہو ۔ باقی کائنات سے بے خوف ہو جاؤں ۔ کوئی عمل تحریر کریں ؟ 31/8/98 ج: (۱) ’’اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ‘‘[اے اللہ! تو مجھے کافی ہو جا اپنے حلال کے ساتھ اپنی حرام کردہ چیزوں سے اور مجھے بے نیاز کر دے اپنے فضل سے اپنے ماسوا سے]1 (۲) ’’یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ‘‘ (۲) ۲۶/۵/۱۴۱۹ ھ س: (۱) مجھے اندھیرے میں بہت خوف آتا ہے رات کو جہاں بھی اندھیرا ہو گا کمرے میں بازار میں مسجد میں وغیرہ میں وہاں سے خوف محسوس کرتا ہوں لیکن مجھے کوئی چیز نظر بھی نہیں آتی ۔ میری عمر تقریباً ۲۴ سال ہے ۔ ایک جامع مسجد اہل حدیث میں جمعہ پڑھاتا ہوں ۔ صبح شام پچاس بچوں کو قرآن مجید پڑھاتا ہوں ۔ پانچ وقت نماز پڑھتا ہوں اپنی بساط کے مطابق گناہوں سے پرہیز کرتا ہوں ۔ میں نے یہ مسئلہ آج سے پہلے کسی کو نہیں سنایا ۔ شرم کے مارے کسی کو نہیں بتایا کہ لوگ کہیں گے کہ اتنے بڑے ہو کر بھی ڈرپوک ہے۔ براہ کرم جلد از جلد اس مسئلہ کا کوئی روحانی ، جسمانی علاج بتائیں ۔ ویسے میں صبح شام کے وظیفے بھی کرتا ہوں لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ پہلے یہ اندازہ لگائیں کہ یہ ڈر کیوں آتا ہے اور اس کا تدارک کیسے کیا جائے؟ (۲) مجھے پانی سے بھی ڈر لگتا ہے میں نہر ، تالاب ، کنواں یا گلاس میں پانی پیتے وقت پانی کو نہیں دیکھتا ، کیونکہ رات کو خواب میں پانی میں ہر چیز جب الٹی نظر آتی ہے تو اس طرح معلوم ہوتا ہے جیسے پوری دنیا الٹ ہو گئی ہے تو شدید چکر آتے ہیں ۔ براہ کرم اس کی وجہ بتائیں اور علاج بھی ۔ (۳) کیا جن انسانوں کو تنگ کر سکتے ہیں شریعت اسلامیہ اس بارے میں کیا حکم دیتی ہے عام لوگ کہتے ہیں کہ فلاں عورت یا آدمی پر جن کا سایہ ہے ۔ پھر لوگ مشرک اور بدعتی لوگوں کے پاس جا کر عجیب طریقوں سے جن نکالتے ہیں ۔ قرآن وحدیث کی رو سے واضح فرمائیں کہ ان مسائل کے بارے میں قرآن وحدیث کیا حکم دیتے ہیں ؟ 25/9/97
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter