Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

478
کا سر مبارک لایا گیا اور ایک برتن میںرکھا گیا اور وہ سر مبارک کو چھڑی لگانے لگا اور آپ رضی اللہ عنہما نے حسن کے متعلق کچھ کہا تو حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ مشابہ ہیں اور آپ رضی اللہ عنہ کو وسمہ کا خضاب لگا ہوا تھا]جناب محترم اس حدیث سے تو یہ بات معلوم ہوئی کہ یزید رحمہ اللہ نے حضرت حسن کو قتل کیا ہے (۲) اور وہاں حضرت انس بن مالک کی موجودگی بھی اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ وہ بھی اس میں شامل ہیں ورنہ وہ اس حکومت کو چھوڑ کر چلے جاتے اس سے آگے حدیث نمبر ۹۳۹ وہاں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت آتی ہے کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نبی علیہ السلام سے مشابہت رکھتے ہیں یہاں پر دو حدیثوں کا آپس میں تضاد آ رہا ہے حدیث نمبر ۹۳۵ کے راوی پر گفتگو ہے۔ جریر بن حازم کے متعلق بھی کلام ہے ۔ باقی جریر بن حازم کے متعلق کچھ بتائیں کہ وہ کس طبقہ کے راوی ہیں ؟ سیف اللہ گجرپورہ لاہور ج: آپ نے لکھا ہے ’’اس حدیث سے تو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یزید نے حضرت حسین کو قتل کیا ہے ‘‘ محترم اس حدیث سے یہ بات معلوم نہیں ہوتی بغور پڑھیں نیز یہ بات کسی بھی صحیح مرفوع حدیث سے معلوم نہیں ہوتی ۔ پھر آپ نے لکھا ہے ’’وہاں حضرت انس بن مالک کی موجودگی بھی اسی طرف اشارہ کرتی ہے کہ وہ بھی اس میں شامل ہیں الخ‘‘ اس روایت میں سے عبیداللہ بن زیاد کی اس مجلس میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی موجودگی تو نکلتی ہے البتہ اس موجودگی سے جو اشارہ آپ نکال رہے ہیں وہ بالکل نہیں نکلتا ذرا توجہ فرمائیں ۔ ان دونوں حدیثوں میں کوئی تعارض وتضاد نہیں کیونکہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حسین رضی اللہ عنہ کو وجہ (چہرہ) میں اشبہ قرار دیا ہے چنانچہ حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں انس کی یہی روایت زہری بحوالہ اسماعیلی نقل کی ہے جس کے لفظ ہیں ’’وَکَانَ اَشْبَہَہُمْ وَجْہًا بِالنَّبِیِّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم ‘‘ جبکہ حسین رضی اللہ عنہ کے متعلق ان کی روایت میں وجہ (چہرے) کا ذکر نہیں تطبیق اور جمع کی اور بھی دو صورتیں فتح الباری میں ذکر کی گئی ہیں ۔ وہاں سے دیکھ لیں۔ جریر بن حازم ثقہ ہیں طبقہ سادسہ سے ہیں حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے سر مبارک کو چھڑی لگانے والا عبیداللہ ہے نہ کہ یزید پھر انس بن مالک خاموش نہیں رہے بلکہ ’’کَانَ اَشْبَہَہُمْ بِرَسُوْلِ اللّٰهِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم ‘‘ کہہ کر ابن زیاد کے اس فعل کی مذمت کی ہے ۔ ۱۹/۱۱/۱۴۱۵ ھ س: یزید بن معاویہ کے متعلق اہل حدیث کا کیا موقف اور نظریہ ہے اور کیا ہونا چاہیے کیونکہ دوسری طرف امام حسین رضی اللہ عنہ ہیں ۔ محمد سلیم بٹ ج: یزید بن معاویہ مؤمن ہیں دوسری طرف حسین بن علی ہونے کو یہ ہر گز لازم نہیں آتا کہ یزید ایمان سے خارج
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter