زمین کے وارثوں کا شجرہچوہدری پیر بخشچوہدری محمد ابراہیم مرحوم وفات (۱۹۶۴)بھائیمرحوم محمد یوسف۔ محمد سلیمان مرحومبہنیںفاطمہ بی بی مرحومہ ۔ مریم بی بی مرحومہبیویاںحشمت بی بی مرحومہ۔ کریم بی بی مرحومہ(حل طلب فریق جو کہ زندہ ہیں)بیٹیاںبشیراں بی بی۔ نسیم بی بیچوہدری محمد رشید رحیم یار خانج: سوال میں چوہدری ابراہیم کے وارثوں کے متعلق یہ وضاحت نہیں ہے وہ کب فوت ہوئے ؟ ابراہیم کی وفات سے قبل یا بعد ؟ صرف بیٹیوں کے زندہ ہونے کی صراحت موجود ہے ۔چوہدری ابراہیم کے چاروں بہن بھائی اور اس کی دونوں بیویاں اگر ابراہیم کی وفات کے وقت زندہ تھے تو ابراہیم کی کل جائیداد متروکہ بعد از ادائے دیون ووصایا کا ⅛آٹھواں حصہ دونوں بیویوں کو کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿فَإِنْ کَانَ لَکُمْ وَلَدٌ فَلَہُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکْتُمْ مِّنْ بَعْدِ وَصِیَّۃٍ تُوْصُوْنَ بِہَآ أَوْ دَیْنٍ﴾ 1 [پھر اگر تمہاری اولاد ہے تو ان کا آٹھواں حصہ ہو گا تمہاری وصیت اور قرض کے بعد]اور2/3 دو تہائی دونوں بیٹیوں کو کیونکہ اللہ تعالیٰ کا قول ہے :﴿فَإِنْ کُنَّ نِسَآئً فَوْقَ اثْنَتَیْنِ فَلَہُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَکَ﴾2 پھر اگر لڑکیاں (دو) یا دو سے زیادہ ہوں تو ان سب کے لیے دو تہائی چھوڑے ہوئے مال سے] اور باقی چار بہن بھائیوں کو ہر بھائی کو بہن سے دو گنا کیونکہ قرآن مجید میں ہے :﴿وَإِنْ کَانُوْآ إِخْوَۃً رِّجَالاً وَّنِسَآئً فَلِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الاُ نْثَیَیْنِ﴾3 [اور اگر بہن بھائی مرد وعورت وارث ہوں تو مرد کو عورت سے دگنا حصہ ملے گا]