(۳)س: میت کے ورثاء میں ماں ۔ دادا ۔ اخیافی بھائی ہے اخیافی بھائی کو مال ملے گا یا نہیں دلیل کیا ہے ؟ج: ۳ ام جد اخ خیفیثلث باقی محجوب۱ ۲ ×اخ خیفی محجوب ہے بوجہ جد کیونکہ جد باپ ہوتا ہے ۔ام اور جد کے حصوں کی دلیل﴿وَوَرِثَہٗ اَبَوٰہُ فَلِأُمِّہِ الثُّلُثُ﴾ [اور وارث ہیں اس کے ماں باپ تو اسکی ماں کا ہے تہائی](۴)س: میت کے ورثاء میں ماں باپ اور اخیافی بھائی ہے اخ خیفی کو مال ملے گا یا نہیں دلیل کیا ہے؟ج: ۳ ام اب اخ خیفیثلث باقی محجوب۱ ۲ ×ام اور اب کے حصوں کی دلیل﴿وَوَرِثَہٗ اَبَوٰہُ فَلِاُمِّہِ الثُّلُثُ﴾ [اور وارث ہیں اس کے ماں باپ تو اس کی ماں کا ہے تہائی]اخ خیفی میت کلالہ ہونے کی صورت میں وارث ہوتا ہے﴿وَاِنْ کَانَ رَجُلٌ یُّوْرَثُ کَلاَلَۃً أَوِ امْرَأَۃٌ وَلَہٓ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ﴾ الآیۃ [اور اگر وہ مرد کہ جس کی میراث ہے باپ بیٹا کچھ نہیں رکھتا یا عورت ہو ایسی ہی اور اس میت کے ایک بھائی ہے یا بہن ہے] چونکہ اس صورت میں میت کا باپ موجود ہے اس لیے وہ کلالہ نہیں لہٰذا اخ خیفی وارث نہیں ہو گا۔