Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

337
ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو دہلیز بدلنے کا حکم دینے والا واقعہ بھی اس مسئلہ پر دال ہے ۔ ۵/۱۲/۱۴۱۲ ھ س: ایک آدمی اپنی بیوی اور سالی کو باجیاں کہہ (باجی) کر پکارتا ہے اور پھر کہتا ہے میں ایک باجی کو ادھر پھینک دوں اور دوسری باجی کو اُدھر پھینک دوں اس بات پر ’’ظہار‘‘ واقع ہوتا ہے کہ نہیں مہربانی وضاحت فرما دیں ؟ عین نوازش ہو گی؟ محمد علی ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿وَاِنَّمَا لِکُلِّ امْرِئٍ مَا نَوٰی﴾ ہر آدمی کے لیے وہی ہے جو اس نے نیت کی تو اگر صورت مسؤلہ میں درج الفاظ بارادئہ ظہار کہے گئے ہیں تو پھر یہ ظہار ہے ۔ ھذا ما عندی و اللّٰه اعلم ۱۵/۵/۱۴۱۵ ھ س: (۱) کیا دوسری طلاق رجوع کے بغیر ہو جاتی ہے کہ نہیں نیز یہ بھی بتائیں کہ دوسری طلاق کتنے دن کے بعد دی جائے تو ہو جائے گی ؟ (دلیل بیان کریں) (۲) اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دیتا ہے اور عدت بھی گزر گئی تو پھر عدت کے گذر جانے کے بعد وہ آدمی دوسری اور تیسری طلاق دے دیتا ہے تو کیا تیسری طلاق واقع ہو جائے گی کہ نہیں ؟ عبدالغفور شاہدرہ ج: (۱) پہلی طلاق کے بعد وقفہ کے ساتھ دی ہوئی دوسری طلاق دوسری ہی ہو جاتی ہے رجوع کے ساتھ ہو خواہ رجوع کے بغیر ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿الطَّلاَقُ مَرَّتٰنِ الخ﴾ یہ فرمان دونوں طلاقوں کے درمیان رجوع ہونے اور نہ ہونے والی دونوں صورتوں کو شامل ہے اس آیت کریمہ کو دونوں طلاقوں کے درمیان رجوع ہونے والی صورت کے ساتھ مخصوص قرار دینے یا مخصوص ہونے کی کتاب وسنت میں کوئی دلیل نہیں پھر دونوں طلاقوں کے درمیانی وقفے کی دنوں ، راتوں ، گھنٹوں اور منٹوں میں تعیین کتاب وسنت میں کہیں وارد نہیں ہوئی البتہ اتنی بات شریعت سے ثابت ہوتی ہے کہ یکبارگی دو یا تین یا زیادہ طلاقیں ایک ہی طلاق شمار کی جائیں گی ۔ (۲) ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دی اس طلاق کی عدت گذر جانے کے بعد دوسری اور تیسری طلاق دیتا ہے تو پہلی طلاق کی عدت گذر جانے کے بعد دی ہوئی دوسری اور تیسری دونوں طلاقیں واقع نہیں ہوں گی کیونکہ پہلی طلاق کی عدت گذر جانے پہ وہ عورت اس شخص کے نکاح میں نہیں رہی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَبَلَغْنَ أَجَلَہُنَّ فَلاَ تَعْضُلُوْہُنَّ أَنْ یَّنْکِحْنَ أَزْوَاجَہُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ﴾ ۲۱/۸/۱۴۱۹ ھ
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter