Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

334
س: (۱) طلاق خلع : یہ کیا چیز ہے کیا خلع کے لیے مرد کی رضامندی ضروری ہے یا عورت اپنی مرضی سے خلع لے سکتی ہے کیا کیا شرائط ہیں ذرا تفصیل سے خلع کے بارہ میں روشنی ڈالیں ؟ (۲) فسخ نکاح : ہمارے مذہب میں اس کی کیا حیثیت اور کیا طریقہ کار ہے کب تنسیخ نکاح ہوتی ہے اور کیا خلع تنسیخ نکاح ہے ؟ محمد حسن عسکری کراچی28/11/94 ج: آپ کا مکتوب گرامی موصول ہوا قلت فرصت کی بنا پر آپ کی مطلوب تفصیل سے قاصر ہوں۔ اختصاراً گذارش ہے کہ خلع مجرد عن الطلاق صحیح قول کے مطابق فسخ ہوتا ہے نیز خلع میں خاوند بیوی دونوں کی رضا ضروری ہے فسخ نکاح کی کئی صورتیں ہیں ان میں خیار بلوغ یا کسی اور وجہ سے قاضی کا نکاح توڑنا بھی شامل ہے ۔ واللہ اعلم ۳/۷/۱۴۱۵ ھ س: ایک عورت کو طلاق بتہ یعنی تین شرعی طلاقیں ہو جاتی ہیں اور وہ اپنے ساتھ اپنے دونوں بچے بھی لے جاتی ہے جو اس کے طلاق دینے والے خاوند کے بستر پر پیدا ہوئے تھے اب جب خاوند نے عدالت میں بچوں کا مطالبہ کیا تو عورت نے تحریراً یہ کہہ دیا کہ یہ شخص حرامی بچوں کا باپ یعنی یہ بچے اس کے نہیں ہیں کیا شریعت اس عورت کو خاوند سے ان بچوں کا خرچہ دلوائے گی یا نہیں اگر خاوند بھی اس عورت کے اعتراف کی وجہ سے یہ کہہ دے کہ چلو اگر یہ کہتی ہے کہ بچے میرے نہیں تو میں بھی دستبردار ہوتا ہوں ۔ اس صورت میں عورت خرچہ مانگنے کی مجاز ہے یا نہیں ۔ اس سلسلے میں دو حدیثیں بظاہر مجھے متضاد نظر آتی ہیں۔ ایک تطبیق اور صحیح مسئلہ سے روشناس فرمادیں ؟ (۱)﴿اَلْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاہِرِ الْحَجَرُ﴾ [1] [اولاد بستر والے کے لیے اور زانی کے لیے پتھر] (۲) لعان والی حدیث وہاں یہ لفظ ہیں :﴿وَاَلْحَقَ الْوَلَدَ بِاُمِّہٖ﴾ [2] [اور اولاد کو ماں کے ساتھ ملایا] محمد طیب گجر پورہ لاہور ج: ’’اَلْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ‘‘ عام ہے ولد ملاعنہ کو بھی شامل ہے لیکن دوسری حدیث خاص ’’وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِأُمِّہٖ‘‘ کے ساتھ اس عام کی تخصیص ہو گئی ہے اور اصول ہے ’’ وَالْخَاصُ لاَ یُعَارِضُ الْعَامَ بَلْ یُبْنَی الْعَامُ عَلَی الْخَاص‘‘ [خاص عام کے معارض نہیں ہوتا بلکہ عام کی بنیاد خاص پر ہوتی ہے]جو واقعہ آپ نے ذکر کیا ہے وہ لعان والی صورت ہے ہی نہیں ۔ واللہ اعلم ۸/۷/۱۴۱۳ ھ س: ایک آدمی اپنی بیوی کو لکھ کر طلاق دیتا ہے لیکن وہ طلاق اس کو نہیں پہنچی عورت کی لا علمی کی بنا پر عورت کو طلاق ہو
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter