Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

332
طلاق کے بعد عدت کے اندر رجوع بلا نکاح جدید یا بانکاح جدید نہیں ہو سکتا اور نہ ہی عدت کے بعد نکاح جدید ہو سکتا ہے﴿حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ فَإِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْہِمَآ أَنْ یَّتَرَاجَعَآ إِنْ ظَنَّآ أَنْ یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰه﴾ الآیۃ [حتی کہ دوسرے خاوند سے نکاح کرے اب اگر دوسرا خاوند اس کو طلاق دے دے تو پہلا خاوند اور یہ بیوی آپس میں ملاپ کر سکتے ہیں اگر دونوں یہ سمجھیں کہ وہ اللہ کی حدود کو قائم رکھ سکیں گے] [1] ایک صورت یہ بھی ہے کہ ایک طلاق دے جب عدت ختم ہونے کو ہو تو دوسری طلاق دے پھر اس دوسری طلاق کی عدت جب ختم ہونے کو ہو تو تیسری طلاق دے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿اَلطَّلاَقُ مَرَّتٰنِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوْفٍ أَوْ تَسْرِیْحٌ بِإِحْسَانٍ﴾ [2] [رجعی طلاق دوبار ہے پھر دو طلاقوں کے بعد یا تو دستور کے موافق اپنی بیوی کو رہنے دے یا اچھی طرح سے رخصت کر دے ]نیز آیت کریمہ ہے :﴿وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَبَلَغْنَ أَجَلَہُنَّ فَأَمْسِکُوْہُنَّ بِمَعْرُوْفٍ أَوْ سَرِّحُوْہُنَّ بِمَعْرُوْفٍ﴾ [اور جب طلاق دو تم عورتوں کو پس پہنچیں وقت اپنے کو پس بند رکھو ان کو ساتھ اچھی طرح کے یا نکال دو ان کو ساتھ اچھی طرح کے ] [3]حدیث میں تسریح کی تفسیر طلاق وارد ہوئی ہے ۔ (۴) مطلقہ بالغہ غیر آئسہ اور غیر حاملہ کی عدت تین حیض ہے طلاق خواہ پہلی ہو خواہ دوسری ہو خواہ تیسری ہو ۔﴿وَالْمُطَلَّقَاتُ یَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِہِنَّ ثَلاَثَۃَ قُرُوْئٍ﴾ [طلاق دی گئی عورتیں تین حیض انتظار کریں] [4] (۵) اس کا جواب نمبر۳ میں آ چکا ہے جس کا خلاصہ یہی ہے کہ یہ صورت بھی درست اور صحیح ہے ۔ (۶) حدیث میں اس کی تفسیر طہر قبل از حیض یا حمل وارد ہوئی ہے ۔ (۷)اس کا جواب نمبر ۳ اور نمبر۵ میں بیان ہو چکا ہے ۔ واللہ اعلم ۲۳/۱۱/۱۴۱۴ ھ س: ایک عورت کی شادی ہوئی اس کے پانچ بچے بھی ہیں تقریباً آٹھ دس سال اپنے خاوند کے ساتھ رہی پھر تقریباً دو سال تک وہ عورت اپنے میکے چلی گئی بچے خاوند کے پاس رہے دو سال بعد اس کا خاوند آیا اور اس نے کہا میں تمہیں تین طلاق دیتا ہوں یہ اس نے ایک ہی دفعہ کہا پھر اس نے ایک کاغذ پر باقاعدہ دستخط کر دئیے کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں مسئلہ در پیش یہ ہے کہ اس نے اس کو پہلے کہا کہ میں تمہیں تین طلاق دیتا ہوں پھر کاغذ پر بھی لکھ دیا اور اس بات کو تقریباً ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے اب وہ عورت اپنے خاوند کو تو ناپسند کرتی ہے لیکن بچوں کی خاطر واپس جانا چاہتی ہے اس کا خاوند رضامند ہے تو کیا وہ دو طلاقیں ہو چکی ہیں اور اگر وہ رجوع کرنا چاہے تو عدت کے اندر کر سکتا ہے اور کیا واقعی یہ دو طلاقیں ہیں یا کہ ایک ہیں کیونکہ پہلے اس نے ایک مجلس میں تین طلاقیں دی ہیں ۔ پھر باقاعدہ طور پر دستخط بھی
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter