Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

293
س: کیا ایک سفر میں دو یا زیادہ عمرے ہو سکتے ہیں اگر ہو سکتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یا صحابہ میں سے کسی نے کیوں نہ کیا حالانکہ ان سے بڑھ کر کوئی عمل خیر کی طرف سبقت لے جانے والا نہیں۔ محمود الرحمان الزلفی الریاض المملکۃ العربیۃ السعودیۃ ج: ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طوافوں سے زیادہ طواف کرنے کی جو دلیل ہے وہی ایک سفر میں زیادہ عمروں کی بھی دلیل ہے ۔ [ایک سفر میں ایک سے زیادہ عمروں کی دلیل کے لیے زاد المعاد الجزء الثانی ص ۹۲،۹۳،۹۴کا مطالعہ فرمائیں] صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کسی نے کیوں نہ کیا ؟ نہ کیا کی دلیل مل جائے تو کیوں والا سوال بعد کا ہے اس لیے صحابہ میں سے کسی نے نہ کیا کی دلیل درکار ہے ؟ ۹/۷/۱۴۱۸ ھ س: کیا بار بار طواف کرنا مسنون ہے ؟ نذیر حماد معرفت محمد اکرم راحیل مکہ مکرمہ ج: بار بار طواف کرنا کارثواب ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیالی منیٰ طواف کرتے رہے پھر طواف کی فضیلت میں وارد شدہ احادیث بھی اس پر دلالت کرتی ہیں اسی طرح عمرے بھی زیادہ کر سکتے ہیں ۔ ۱۱/۱۰/۱۴۱۲ ھ س: کیا طواف کے ساتھ مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز پڑھنی ضروری ہے ؟ نذیر حماد معرفت محمد اکرم راحیل مکہ مکرمہ ج: مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز پڑھنا ضروری ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا :﴿وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاہِیْمَ مُصَلًّی﴾[1] [اور پکڑو تم مقام ابراہیم کو جائے نماز] ۱۱/۱۰/۱۴۱۲ ھ س: کیا طواف کے لیے وضوء شرط ہے ؟ نذیر حماد معرفت محمد اکرم راحیل مکہ مکرمہ ج: طواف کے لیے وضوء ضروری ہے کیونکہ طواف کو حدیث میں نماز سے تعبیر کیا گیا ہے [اَلطَّوَافُ بِالْبَیْتِ صَلاَۃٌ اِلاَّ اَنَّ اللّٰهَ اَبَاحَ فِیْہِ الْکَلاَمَ[2]]ا ور نماز کے لیے وضوء ضروری ہے جنازہ میں وضوء ضروری ہونے کی یہی دلیل پیش کی جاتی ہے کہ جنازہ کو نماز قرار دیا گیا ہے اور نماز کے لیے وضوء ضروری ہے ۔ ۱۱/۱۰/۱۴۱۲ ھ س: کیا جو شخص مکہ سے خارج سے آئے دوبارہ عمرہ کا پروگرام بن جائے تو کیا میقات سے احرام باندھے گا یا حرم سے یا حرم کے باہر سے اگر حرم سے باندھے گا تو عائشہ رضی اللہ عنہا کو تنعیم کیوں بھیجا تھا باہر سے آنے والے کی کیا شرط ہے حرم سے احرام باندھنے کی تین دن سے زیادہ رہنے سے کیا اہل مکہ میں سے ہو جاتا ہے ؟ محمود الرحمن الزلفی الریاض المملکۃ العربیۃ السعودیۃ
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter