Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

273
عَلَی النَّبِیَّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم وَفِیْ یَدِ ابْنَتِہَا مَسَکَتَانِ مِنْ ذَہَبٍ۔ فَقَالَ أَتُعْطِیْنَ زَکٰوۃَ ہٰذَا قَالَتْ: لاَ ۔ قَالَ : اَیُسِرُّکِ أَنْ یُسَوِّرَکِ اللّٰهُ بِہِمَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ سِوَارَیْنِ مِنْ نَارٍ ؟ فَأَلْقَتْہُمَا ، وَقَالَتْ ہُمَا لِلّٰہِ وَلِرَسُوْلِہٖ﴾[1] ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اس کی بیٹی کے ہاتھ میں سونے کے دو کڑے تھے ۔ آپ نے اس سے پوچھا : ’’کیا ان کی زکوٰۃ ادا کرتی ہو ؟‘‘ وہ کہنے لگی نہیں ۔ آپ نے فرمایا کیا تجھے یہ پسند ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے عوض قیامت کے دن دو آگ کے کنگن پہنائے ؟ … اس عورت نے وہ دونوں کڑے آپ کے آگے ڈال دئیے اور کہا یہ دونوں اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہیں] ۱۱/۵/۱۴۱۶ ھ س: میرے پاس ۱۴ تولے سونا ہے اس کی زکوٰۃ کتنی ہے اور میں ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوں میں زکوٰۃ نہیں دے سکتا کوئی آسان حل بتائیں؟ مولوی محمد شفیع خرادیہ نوشہرہ روڈ گوجرانوالہ ج: ۱۴ تولے سونا کی زکوٰۃ(یہاں پر کچھ ریاضی کےاصول اس کےلیے اصل کتاب پی ڈی ایف کی طرف رجوع کریں)4-1/5 ماشہ ہے ادا کر دیں ۔ ۳/۱۰/۱۴۱۹ ھ س: ہَلْ فِیْ عُرُوْضِ التِّجَارَۃِ زَکَاۃٌ ؟[کیا سامان تجارت میں زکوٰۃ ہے ؟] صلاح بن عایض الشلاحی ج: نَعَمْ [ہاں﴿فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَۃَ مِنَ الَّذِیْ نُعِدُّ لِلْبَیْعِ﴾[2]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیتے تھے کہ جن اشیاء کو ہم بیچنے کے لیے تیار کریں ان میں سے زکوٰۃ نکالیں] ۱۱/۵/۱۴۱۶ ھ س: پنجاب زکوٰۃ کونسل دینی مدارس کو ہر سال ایڈ]مدد [مہیا کرتی ہے کیا یہ ایڈ لینا جائز ہے سنا ہے یہ سود ہی کی ایک قسم ہے یعنی گورنمنٹ عوام کے جمع شدہ اکاونٹ پر جو سود دیتی ہے (اور انہوں نے اسے منافع کا نام دے رکھا ہے) اسی سے زکوٰۃ منہا کر کے دینی مدارس کو دی جاتی ہے ؟ محمد صدیق جھوک داود فیصل آباد ج: جو کچھ آپ نے سنا ہے وہ درست ہے اس میں کوئی شک نہیں وہ واقعی سود ہے ۔ ۲/۳/۱۴۱۳ ھ س: ایک دینی رسالہ (پیغام) کو ماہانہ نکالا جاتا ہے ۔ اور اس پر زکوٰۃ سے رقم صرف کی جاتی ہے۔ اب ایک دوست نے بتایا جو مدینہ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں کہ اس پمفلٹ پر زکوٰۃ صرف نہیں ہو سکتی ۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا اس پمفلٹ پر زکوٰۃ سے رقم صرف ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ ابوطلحہ بہاولنگر26/7/99 ج: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے صدقہ اور زکوٰۃ کے مصارف بیان فرمائے ہیں :﴿إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَآئِ وَالْمَسَاکِیْنِ وَالْعَامِلِیْنَ عَلَیْہَا وَالْمُؤَلَّفَۃِ قُلُوْبُہُمْ وَفِی الرِّقَابِ وَالْغَارِمِیْنَ وَفِی سَبِیْلِ اللّٰهِ وَابْنِ
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter