Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

271
مالیت تقریباً چالیس لاکھ روپیہ کے قریب ہے اور سائل نے اس رقم میں سے دس لاکھ قرض بھی دینا ہے باقی رقم تیس لاکھ رہ جاتی ہے ۔ اب مسئلہ یہ پوچھنا کہ زکوٰۃ کی ادائیگی کس طرح کرنی ہو گی ۔ نیز یہ رقم بذریعہ قسط واپس ہوتی ہے ۔ آیا کہ سال کے اندر جو قسطیں وصول ہوں گی ان کی زکوٰۃ ادا کرنی ہو گی یا قرض کی رقم نکال کر باقی ٹوٹل رقم پر زکوٰۃ ادا کرنی ہو گی یا قرض کی رقم پر بھی زکوٰۃ ادا کرنی ہو گی ؟ محمد ادریس عتیق ج: صورت مسؤلہ میں حق یہ ہے کہ جتنی رقم آپ کے پاس موجود ہے اورجتنی آپ نے دوسروں سے لینی ہے خواہ وہ آپ نے قرض دی تھی یا کوئی چیز فروخت کی تھی تو اس کی قیمت میں لینی ہے رقم کے علاوہ جتنا سونا اور جتنی چاندی آپ کے پاس موجود ہے سب پر زکاۃ ہے البتہ جو آپ نے کسی سے قرض لیا ہوا ہے تو اس کی زکاۃ آپ کے ذمہ نہیں وہ قرض دینے والے کے ذمہ ہے جیسا کہ آپ نے کسی کو قرض دیا ہوا ہے اس کی زکاۃ آپ کے ذمہ ہے آپ سے قرض لینے والے کے ذمہ نہیں ۔ بعض لوگ تجارت میں نقد قیمت کم اور ادھار قیمت زیادہ رکھتے ہیں یہ بیع درست نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:﴿مَنْ بَاعَ بَیْعَتَیْنِ فِیْ بَیْعَۃٍ فَلَہُ أَوْکَسُہُمَا أَوِ الرِّبَا﴾ [جو ایک بیع میں دو سودے کرتا ہے پس اس کے لیے ان دونوں میں سے کم قیمت والا ہے یا سود ہے] [1] قسطوں والی بیع میں عام طور میں یہی چیز ہوتی ہے کہ چیز کی قیمت نقد کی بہ نسبت زیادہ رکھی جاتی ہے یاد رہے یہ چیز ربا کے زمرہ میں آتی ہے جیسا کہ حدیث مذکورہ بالا سے واضح ہے ۔ ھذا ما عندی و اللّٰه اعلم ۸/۸/۱۴۱۲ ھ س: میں نے مکان بنانے کے لیے ایک بینک سے قرضہ لیا جس میں سے کچھ رقم بچا کر دوسرے بینک میں جمع کروا دی ہے جس سے میں منافع لے رہا ہوں اور اس رقم کا ایک سال ہو گیا ہے لیکن میں نے زکوٰۃ نہیں نکالی کیونکہ وہ قرضہ کی رقم ہے اور قرض لی گئی جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ نہیں نکالی جاتی آیا اس رقم پر زکوٰۃ ہے یا نہیں اور جو منافع میں لے رہا ہوں وہ جائز ہے کہ نہیں ؟ سردار اورنگ زیب منیجر یونائیٹڈ بینک سرائے صالح ایبٹ آباد ج: قرضہ پر لی ہوئی رقم کی زکاۃ قرضہ دینے والے کے ذمہ ہوتی ہے البتہ آپ کا اس رقم کو ایک بینک سے لینا اور اسے سود دینا دوسرے بینک میں جمع کروا کر سود لینا بالکل ناجائز اور حرام ہے جس قدر جلدی ممکن ہو اس سے جان چھڑائیں ۔ ۳/۸/۱۴۱۱ ھ
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter