Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

246
س: مجھے دعوۃ والارشاد کے کارکنوں کے ساتھ ایک دو دفعہ جمعہ پڑھنے کا اتفاق ہوا تو وہ ایسا کرتے ہیں جب حنفیوں وغیرہ کی مساجد میں چندے یا فنڈ کے سلسلے میں جمعہ پڑھانے کے لیے جاتے ہیں تو کیونکہ ان کے ساتھ پڑھی ہوئی نماز نہیں ہوتی اس لیے جمعہ کی جگہ ظہر کی نماز پڑھ لیتے ہیں اور پھر پڑھتے بھی اکیلے اکیلے ہیں کیونکہ وہاں جماعت تو نہیں کروا سکتے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے کیا ان کی ظہر کی نماز ہو جاتی ہے یا کہ نہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں ؟ محمد رمضان بہاولنگر ج: ان کا یہ طریقہ درست نہیں جمعہ ان کے ساتھ پڑھیں اور اگر کسی وجہ سے جمعہ ان کے ساتھ نہیں پڑھتے تو اپنا جمعہ الگ پڑھیں اور اگر سفر کی وجہ سے جمعہ فرض نہیں سمجھتے تو نماز ظہر باجماعت ادا کریں اللہ تعالیٰ کا حکم ہے﴿وارکعوا مع الراکعین﴾ ۲۵/۳/۱۴۱۹ ھ س: حدیث شریف ہے کہ نماز جمعہ میں امام خطبہ دے رہا ہو تو بیٹھنے سے قبل ہلکی دو رکعت پڑھ لو کیا یہ تحیۃ المسجد ہیں؟ اور کیا اس وقت ۴ رکعت سنت مؤکدہ پڑھی جا سکتی ہیں ؟ جمیل احمد اعوان احمدنگری1/3/96 ج: یہ دو رکعتیں تحیۃ المسجد بھی ہیں اور مَا مِنْ صَلاَۃٍ مَّفْرُوْضَۃٍ اِلاَّ وَبَیْنَ یَدَیْہَا رَکْعَتَانِ[1] بھی دوران خطبہ جمعہ چار رکعات نہیں پڑھ سکتا چار رکعت سنت مؤکدہ والا مسئلہ ظہر سے پہلے ہے جمعہ سے پہلے نہیں خطبہ جمعہ شروع ہونے سے پہلے پہنچے تو خطبہ شروع ہونے تک دو ، چار ، چھ ، آٹھ اور دس جتنی نماز اس کے مقدر میں ہو پڑھ سکتا ہے ۔ ۱۹/۱۱/۱۴۱۶ ھ س: جمعہ کا خطبہ چھوٹا ہونا اورنماز لمبی ہونا اس کا مطلب کیا ہے کیا یہ طول وقصر مطلق ہے یا نسبی اگر نسبی ہے تو کس نماز کی بنسبت ؟ عبدالرحمن ضیاء ج: نسبی طول وقصر مراد ہے مگر نماز کا طول خطبہ کی بنسبت نہیں نہ ہی قصر خطبہ نماز کی بنسبت ہے بلکہ طول نماز بنسبت دوسری نمازوں کے اور قصر خطبہ بنسبت دیگر خطبوں کے مراد ہے ۔ اور اس طول نماز اور قصر خطبہ میں معیار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور آپ کا خطبہ ہے جس کی نماز وخطبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز وخطبہ کے ساتھ طول وقصر میں ملتے ہیں وہ﴿إِنَّ طُوْلَ صَلاَۃِ الرَّجُلِ وَقِصَرَ خُطْبَتِہِ مَئِنَّۃٌ مِنْ فِقْہِہِ﴾کا مصداق ہے [آدمی کی لمبی نماز اور مختصر خطبہ دانائی کی علامت ہے] [2] ۲۴/۳/۱۴۱۹ ھ
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter