Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

244
بعض سامعین کی طرف سے درخواست پر دوران خطبہ ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے دیکھیں بخاری ومسلم کتاب الجمعۃ کتاب الاستسقاء۔ ۱۹/ ۱۱/ ۱۴۱۶ ھ س: عرض ہے کہ ہمیشہ جمعہ کے دن خطبہ سے پہلے ۴ رکعات سنت پڑھتے ہیں پھر ۲ فرض پڑھے جاتے ہیں اور اس کے بعد ۲ سنت پڑھی جاتی ہیں اس طرح جمعہ اورنماز ادا ہو گی لیکن حدیث ہے کہ صحابی آیا آپ خطبہ دے رہے تھے آپ نے فرمایا ۲ رکعات پڑھ کر بیٹھو کیا صحابہ گھر سے سنتیں پڑھ کر آتے تھے اور یہ دو رکعات نفل ہیں یا جمعہ سے پہلے عام ظہر نماز کی طرح ۴ رکعات پڑھنی چاہئیں کیا جمعہ کے فرض کے بعد دو سنتیں پڑھنی چاہئیں یا چار ؟ حاجی محمد دین ضلع لیہ ج: نماز جمعہ سے قبل رکعات کی تعداد متعین نہیں خطبہ شروع ہونے سے پہلے جس قدر میسر ہو نماز پڑھ سکتے ہیں دو رکعات ، چار رکعات ، چھ رکعات ، آٹھ رکعات یا اس سے بھی زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے﴿ فَصَلّٰی مَا کُتِبَ لَہٗ﴾[1] [پس اس نے نماز پڑھی جو اس کے لیے لکھی گئی تھی] اور ایک روایت میں ہے﴿فَصَلّٰی مَا قُدِّرَ لَہٗ﴾ [2] [اس نے نماز پڑھی جتنی اس کے مقدر میں ہے] آپ کا یہ فرمان خطبہ جمعہ شروع ہونے سے پہلے آنے والے کے متعلق ہے جیسا کہ حدیث کے سیاق ومتن سے واضح ہے اور اگر انسان مسجد میں پہنچا تو خطبہ شروع ہو چکا تھا تو پھر وہ صرف دو رکعات پڑھے وہ بھی ہلکی پھلکی جیسا کہ صحیح مسلم میں ہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی داخل ہو اس حال میں کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ ہلکی پھلکی دو رکعتیں پڑھے ۔ رہا جمعہ کے بعد تو دو رکعت بھی پڑھ سکتا ہے اور چار بھی پڑھ سکتا ہے اور ایک حدیث سے چھ پڑھنا بھی ثابت ہوتا ہے صحیح مسلم میں ہے﴿مَنْ کَانَ مِنْکُمْ مُصَلِّیًا بَعْدَ الْجُمُعَۃِ فَلْیُصَلِّ اَرْبَعًا﴾ [3] [جو تم میں سے جمعہ کے بعد نماز (سنتیں) پڑھے پس وہ چار رکعات ادا کرے ] ۷/۱۰/۱۴۱۶ ھ س: (۱) جمعہ کی کل رکعات کتنی ہیں ؟(۲) جمعہ کے دن زوال ہوتا ہے یا نہیں ؟ابو عبدالقدوس بن مقبول احمد سمندری فیصل آباد ج: (۱) جمعۃ المبارک کا خطبہ شروع ہونے سے پہلے پہنچے تو خطبہ شروع ہونے تک جتنی چاہے نماز پڑھ لے ۔ ایک حدیث میں﴿فَصَلّٰی مَا قُدِّرَ لَہُ﴾ اور ایک میں ہے﴿ فَصَلّٰی مَا کُتِبَ لَہُ﴾ اور خطبہ شروع ہونے کے بعد پہنچے تو ہلکی پھلکی دو رکعتیں پڑھ لے صحیح مسلم میں ہے ۔﴿اِذَا جَائَ اَحَدُکُمْ وَالْاِمَامُ یَخْطُبُ فَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ وَلْیَتَجَوَّزْ فِیْہِمَا﴾ [4] [جب تم میں سے کوئی ایسے وقت مسجد میں آئے کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو اسے دو مختصر سی رکعتیں پڑھ لینی چاہئیں ]اور جمعہ کی نماز فرض کے بعد دو رکعت والی حدیث بھی ہے چار رکعت والی بھی اور چھ رکعت
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter