Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

177
رہا علامہ عینی کا قول ’’ وَیُؤَیِّدُ النَّسْخَ مَا رَوَاہٗ الطَّحَاوِیُ‘‘ الخ تو اس کا جواب سوال ۳ کے جواب میں آ چکا ہے ۔ (۵) اس بتوں والی کہانی کی سند بیان فرمائیں مجھے تو ابھی تک اس کہانی کی کوئی سند نہیں ملی پھر غور فرمائیں جو لوگ افتتاح صلاۃ والے رفع الیدین کے وقت بغلوں کے بتوں کو گرنے نہیں دیتے آیا وہ رکوع والے رفع الیدین میں ان کو گرنے دیں گے پھر جب وتروں کی تیسری رکعت میں پہنچتے تو کیا وہ بتوں کو اٹھا کر پھر بغلوں میں دبا لیتے تھے تو اس واقعہ کو اگر تسلیم کر لیا جائے تو پھر افتتاح صلاۃ اور وتروں کی تیسری رکعت والے رفع الیدین سمیت کل رفع الیدین منسوخ قرار پاتے ہیں آیا آپ ہر رفع الیدین کو منسوخ مانتے ہیں؟ (۶) یہ سوال ان پر وارد ہو سکتا ہے جو کَانَ یَفْعَلُ سے استدلال کرتے ہیں جب کہ جواب اس کا بھی موجود مگر ہم کَانَ یَفْعَلُ سے استدلال نہیں کرتے لہٰذا ہم پر یہ سوال وارد ہی نہیں ہوتا ہم اپنا استدلال پہلے ذکر کر آئے ہیں سوال نمبر۱ کا جواب پڑھ لیں ۔ (۷) امام ترمذی نے واقعی اس حدیث کو حسن کہا ہے مگر حسن کہنے سے پہلے اسی حدیث کے متعلق انہوں نے عبداللہ بن مبارک کا قول ’’لم یثبت‘‘ بھی تو نقل فرمایا ہے چنانچہ امام ترمذی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’وَقَالَ عَبْدُ اللّٰهِ بْنُ الْمُبَارَکِ : قَدْ ثَبَتَ حَدِیْثُ مَنْ یَرْفَعُ وَذَکَرَ حَدِیْثَ الزُہْرِیْ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیْہِ ، وَلَمْ یَثْبُتْ حَدِیْثُ ابْنِ مَسْعُوْدٍ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَمْ یَرْفَعْ إِلاَّ فِی أَوَّلِ مَرَّۃٍ حَدَّثَنَا بِذٰلِکَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَۃَ الْآمِلِیُ ثَنَا وَہْبُ بْنُ زَمْعَۃَ عَنْ سُفْیَانَ بِن عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہ ِبْنِ الْمُبَارَکِ‘‘ اگر کوئی صاحب فرمائیں کہ امام ترمذی نے اس حدیث کو حسن قرار دے کر عبداللہ بن مبارک کے قول ’’لَمْ یَثْبُتْ‘‘ کی تردید فرما دی ہے تو جواباًگذارش ہے امام ترمذی کا کسی حدیث کو حسن کہنا اس کے لَمْ یَثْبُت ہونے کے منافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ مجتمع ہو سکتا ہے جیسا کہ امام ترمذی کی اپنے نزدیک حسن کی تعریف سے واضح ہے چنانچہ وہ علل صغیر میں لکھتے ہیں ’’وَمَا ذَکَرْنَا فِی ہٰذَا الْکِتَابِ حَدِیْثٌ حَسَنٌ فَإِنَّمَا أَرَدْنَا حُسْنَ إِسْنَادِہٖ عِنْدَنَا کُلُّ حَدِیْثٍ یُرْوٰی لاَ یَکُوْنُ فِی إِسْنَادِہٖ مَنْ یُتَّہَمُ بالْکَذِبِ وَلاَ یَکُوْنُ الْحَدِیْثُ شَاذًا وَیُرْوٰی مِنْ غَیْرِ وَجْہٍ نَحْوِ ذٰلِکَ فَہُوَ عِنْدَنَا حَدِیْثٌ حَسَنٌ‘‘ تو یہ حدیث امام ترمذی کے نزدیک حسن لَمْ یَثْبُت ہے حسن ثبت نہیں ۔ باقی رہی موقوف ، مقطوع اور ائمہ کے اقوال واعمال تو وہ دین میں حجت نہیں خصوصاً جب وہ ثابت شدہ مرفوع احادیث کے ساتھ متصادم ومتعارض ہوں ۔ (۸) دار قطنی ہی نے اس روایت کو بیان کرنے کے بعد لکھا ہے ’’ تَفَرَّدَ بِہِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ وَکَانَ ضَعِیْفًا عَنْ
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter