Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

137
صَلاَتَہٗ﴾ [1] اگلی صف سے آدمی کھینچنے والی روایت کمزور ہے نیز ’’پہلی صفوں کو پورا کرو جو نقص ہو وہ آخری صف میں ہو‘‘ والی روایت کے خلاف ہے ۔ واللہ اعلم ۱۶/۹/۱۴۱۷ ھ س: اگر نماز باجماعت ہو رہی ہو صف مکمل ہونے کی صورت میں کس طرح صف میں شامل ہوا جائے گا؟ عباس الٰہی ظہیر سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا ج: اس صورت میں اکیلا صف کے پیچھے کھڑا ہو جائے اور اگر کوئی آدمی ساتھ مل جائے تو فَبِہَا ورنہ جتنی رکعات اکیلا پڑھے اتنی امام کے سلام کے بعد اٹھ کر پڑھ لے صف سے آدمی کھینچنے والی روایت کی سند کمزور ہے اور﴿مَنْ صَلّٰی خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَہٗ فَلْیُعِدْ صَلاَتَہٗ﴾[2] [جو صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھے تو وہ دوبارہ نماز لوٹائے] صحیح حدیث ہے ۔ ۲۳/۷/۱۴۱۴ ھ [بعض علماء کا خیال ہے ’’اگر صف میں جگہ ہے تو پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی اور اگر صف میں جگہ نہیں ہے تو یہ اضطراری کیفیت ہو گی ایسی صورت میں اکیلے ہی کھڑے ہو جانا چاہیے نماز ہو جائے گی کیونکہ اگلی صف میں کسی مقتدی کو پیچھے کھینچنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں[3]] س: بعض اوقات مسجد میں نماز پڑھنے جاتے ہیں تو صفیں مکمل ہو چکی ہوتی ہیں اگلی صف میں جگہ نہیں ملتی کیا وہ آدمی اکیلا صف میں کھڑا ہو جائے تو اس کی نماز ہو جائے گی ؟ محمد قاسم بن محمد سرور ج: ابوداود ، ترمذی وغیرہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿مَنْ صَلّٰی خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَہٗ فَلْیُعِدْ صَلاَتَہٗ﴾ [جو صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھے وہ اپنی نماز لوٹائے] اور بعض روایات میں ہے﴿فَلاَ صَلاَۃَ لَہُ﴾ کے لفظ بھی وارد ہوئے ہیں لہٰذا آپ کی مسؤلہ صورت میں آدمی اکیلا ہی صف میں کھڑا ہو جائے بعد میں کوئی اور آدمی آ کر ساتھ مل گیا تو فبہا ورنہ جتنی رکعات اس نے اکیلے پڑھی ہیں اتنی دوبارہ پڑھ لے امام کے ساتھ سلام نہ پھیر لے اگلی صف سے آدمی کھینچنے والی روایت کمزور ہے پھر وہ﴿أَلاَ تَصُفُّوْنَ کَمَا تَصُفُّ الْمَلاَئِکَۃُ﴾ الخ [کیا تم فرشتوں کی طرح صفیں نہیں بناتے[4]] کے منافی بھی ہے اس صورت میں دو آدمیوں کے جماعت کے وقت مقتدی کے امام کے ساتھ کھڑے ہونے یا عورت کے اکیلے ہی صف کے پیچھے کھڑنے ہونے پر قیاس کرنا مع الفارق ہے پھر یہ قیاس مذکور
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter