Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

119
السبب ہے لہٰذا اس مقام پر جرح کو ترجیح حاصل ہے تو ان دو وجوہ کے باعث یہ روایت قابل قبول نہیں اور ابوداود ، منذری وغیرہ کے سکوت کو اس روایت کی صحت کی دلیل نہیں بنایا جا سکتا ۔ ثانیاً : اس لیے کہ اس روایت کا مرفوع ہونا معلوم نہیں کیونکہ بنو نجار کی اس عورت کے صحابیہ ہونے سے لازم نہیں آتا ، کہ وہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک کی چیز ہی بیان کریں کیونکہ صحابہ بہت دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کی چیزیں بھی بیان کر دیتے ہیں بالکل اسی طرح بلال رضی اللہ عنہ کے موذن وصحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے سے یہ لازم نہیں آتا کہ ان کے تمام کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک کے ہوں۔ ثالثاً : اس لیے کہ اس میں اذان سے قبل تعوذ ودرود کا تو سرے سے نام ونشان ہی نہیں نہ ہی درود ابراہیمی کا اور نہ ہی درود بریلوی کا لہٰذا اس روایت سے بریلویوں کا استدلال نادرست ہے ۔ س: اس گاؤں میں ایک ایسا کتا ہے ۔ جو ہماری مسجد کی اذان کے وقت ایک خاص قسم کی آواز نکالتا ہے۔ کو کو لمبی آوازمیں ہوتی ہے ۔ مغرب عشاء اور فجر کی اذانیں جب ہوتی ہیں تو ایسا کرتا ہے ۔ ہمارے قریب دو مساجد ہیں ان کی اذان کے وقت وہ کتا ایسا نہیں کرتا ہے ۔ وہ مساجد بریلویوں کی ہیں ۔ (۱) یہ کتا ایسے کیوں کرتا ہے ؟ (۲) اس کے ساتھ کیا کرنا چاہیے ؟ قاری محمدتحصیل چونیاںضلع قصور13مارچ 1996 ج: (۱) اپنی طبیعت شیطانیہ کی وجہ سے ایسا کرتا ہے کیونکہ حدیث میں آتا ہے شیطان جب اذان ہوتی ہے تو گوز مارتا ہوا بھاگتا ہے اتنی دور جا کر دم لیتا ہے جہاں اس کو اذان کی آواز سنائی نہ دے [1]یہ چونکہ کتا ہے بھاگتا نہیں صوت اذان کے بوجھ کی وجہ سے بھونکتا ہے علاج یہ ہے تعوذ پڑھا جائے اور اس کتے کو بوقت اذان کچھ دن باقاعدگی کے ساتھ بھگایا جائے ۔باقی بعض اذانیں سن کر اس کا نہ بھونکنا تو اس کی وجہ یہی سمجھ میں آتی ہے کہ ؎ رہ گئی رسم اذاں روح بلالی نہ رہی (۲) اس کا جواب نمبر۱ میں بیان ہو چکا ہے ۔ واللہ اعلم ۲۱/۱۱/۱۴۱۷ ھ س: کیا اکیلے نماز پڑھنے کے لیے اقامت کہنی چاہیے کہ نہیں؟ محمد امجد آزاد کشمیر18 مارچ 1999 ج: اکیلے نماز پڑھنے کے لیے اذان واقامت درست ہے دیکھیں نسائی شریف جلد اول کتاب الاذان باب الاذان لمن یصلی وحدہ وباب الاقامۃ لمن یصلی وحدہ [حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : تمہارا پروردگار بکریاں چرانے والے سے تعجب کرتا ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر رہ کر اذان دیتا
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter