حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت تیرہ رکعات پڑھتے تھے ، ان میں سے پانچ رکعات کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھتے ، اوران میں صرف آخری رکعت میں تشہد کیلئے بیٹھتے [ مسلم :۷۳۷] 4. نو رکعات ، ان میں تشہد صرف آٹھویں رکعت کے آخر میں ، پھر ایک رکعت وتر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ’’۔۔۔۔۔۔۔ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے مسواک ، اور وضو کا پانی تیار کرتیں ،پھر اللہ تعالی رات کے جس حصے میں چاہتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھا دیتا ، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک اور وضو کرتے ، اور پھرنو رکعات ادا فرماتے ، ان میں سے صرف آٹھویں رکعت کے آخر میں تشہد کیلئے بیٹھتے ، پھر اللہ تعالی کا ذکر کرتے ، اس کی تعریف بیان کرتے ، اور اس سے دعا مانگتے ، پھر کھڑے ہوجاتے اور سلام نہ پھیرتے ، پھر نویں رکعت پڑھتے ، اس کے بعد بیٹھ جاتے ، اور اللہ تعالی کا ذکر کرتے ، اس کی تعریف بیان کرتے اور اس سے دعا مانگتے ، پھر سلام پھیرتے جسے ہم سن رہے ہوتے ۔۔۔۔۔۔‘‘[ مسلم : ۷۴۶ ] 5. سات رکعات ، ان میں تشہد صرف آخری رکعت میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی بیان کرتی ہیں کہ ’’ ۔۔۔۔۔۔پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمر رسیدہ ہو گئے ، اور آپ کا جسم بھاری ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سات رکعات وتر پڑھتے تھے ۔۔۔ ‘‘ [مسلم : ۷۴۶ ] اور ایک روایت میں ہے کہ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف آخری رکعت میں تشہد کیلئے بیٹھتے ‘‘ [النسائی : ۱۷۱۸ ، ابن ماجہ : ۱۱۹۲۔ وصححہ الألبانی] 6. سات رکعات ، اور ان میں چھٹی رکعت میں تشہد |