Maktaba Wahhabi

141 - 181
7. قیام اللیل کیلئے معاون اسباب 1. فضائلِ قیام اللیل کی معرفت ، اور اللہ تعالی کے ہاں قیام کرنے والوں کے اونچے مقام ومرتبہ کی پہچان جی ہاں ! قیام اللیل کے عظیم فضائل ذہن نشین کئے جائیں اور یہ بات اپنے سامنے رکھی جائے کہ اللہ تعالی نے قیام کرنے والوں کیلئے دنیا وآخرت میں سعادتمندی رکھی ہے ، اور اس نے ان سے جنت کا وعدہ کیا ہے ، اور ان کے ایمانِ کامل کی شہادت دی ہے ، اور یہ کہ وہ اور قیام نہ کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے ، اور یہ کہ وہی صحیح معنوں میں اہلِ علم ہیں ، اور قیام اللیل جنت کے بالا خانوں میں درجات کی بلندی اور جنت میں داخلے کا ایک اہم سبب ہے ، اور قیام اللیل اللہ تعالی کے نیک بندوں کی صفات میں سے ایک صفت ہے ، اور مومن کا شرف اس میں ہے کہ وہ قیام اللیل کرے ، اور صرف وہ بندۂ مومن قابلِ رشک ہے جو قیام کرتا ہو ۔۔۔۔۔ یہ تمام فضائل ‘ جن کے دلائل گذشتہ صفحات میں گذر چکے ہیں ‘ اگر ہر وقت مدِ نظر رہیں تو مسلمان کے دل میں قیام اللیل کی رغبت پیدا ہوتی ہے اور وہ ان کے حصول کیلئے کوشاں رہتا ہے ۔ 2. شیطان کے مکر کو پہچاننا کہ وہ قیام اللیل سے باز رکھنے کی کوشش کرتا ہے ، حالانکہ قیام اللیل بالکل نہ کرنے سے ہمیں ڈرایا گیا ہے ، جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ایک آدمی کا ذکر کیا گیا جو رات بھر سویا رہتا ہے ، تو آپ نے فرمایا : ( ذَاکَ رَجُلٌ بَالَ الشَّیْطَانُ فِیْ أُذُنِہٖ ) أَوْ قَالَ ( فِیْ أُذُنَیْہِ ) یعنی ’’ وہ ایسا شخص ہے جس کے کان ( یا کانوں ) میں شیطان پیشاپ کر کے چلا جاتا
Flag Counter